قرآن - 53:46 سورہ النجم ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

46
مِن نُّطۡفَةٍ إِذَا تُمۡنَىٰ

Transliteration: (Min nutfatin izaa tumnaa)

ترجمہ: کنزالایمان - وَ اَنَّهٗ خَلَقَ الزَّوْجَیْنِ الذَّكَرَ وَ الْاُنْثٰى(45)مِنْ نُّطْفَةٍ اِذَا تُمْنٰى(46) || اور یہ کہ اسی نے دو جوڑے بنائے نر اور مادہ۔ نطفہ سے جب ڈالا جائے۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور یہ کہ اسی نے نر اور مادہ دو جوڑے بنائے۔ نطفہ سے جب اسے ڈالا جائے۔ || اور یہ کہ اسی نے نر اور مادہ دو جوڑے بنائے۔ نطفہ سے جب اسے ڈالا جائے۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ النجم آیت 46 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{ وَ اَنَّهٗ خَلَقَ الزَّوْجَیْنِ: اور یہ کہ اسی نے دو جوڑے بنائے۔} اس آیت اور ا س کے بعد والی آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ جب رحم میں  نطفہ ڈالا جائے تو اس نطفہ سے انسانوں  اورحیوانات کے نر اور مادہ دو جوڑے اللہ تعالیٰ نے ہی بنائے(روح البیان، النجم، تحت الآیۃ: ۴۵-۴۶، ۹ / ۲۵۵)اس سے اللہ تعالیٰ کی قدرت معلوم ہوئی کہ سانچہ ایک ہے مگر اس میں بننے والے برتن مختلف ہیں  کہ ایک رحم، ایک ہی نطفہ مگر کبھی اس سے لڑکا بنتا ہے کبھی لڑکی،کبھی نر کبھی مادہ۔ سُبْحَانَ اللہ۔

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now