قرآن - 53:50 سورہ النجم ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

50
وَأَنَّهُۥٓ أَهۡلَكَ عَادًا ٱلۡأُولَىٰ

Transliteration: (Wa annahooo ahlak a 'Aadanil oolaa)

ترجمہ: کنزالایمان - وَ اَنَّهٗۤ اَهْلَكَ عَادَاﰳ الْاُوْلٰى(50)وَ ثَمُوْدَاۡ فَمَاۤ اَبْقٰى(51) || اور یہ کہ اسی نے پہلی عاد کو ہلاک فرمایا۔ اور ثمود کو تو کوئی باقی نہ چھوڑا۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور یہ کہ اسی نے پہلی عاد کو ہلاک فرمایا۔ اور ثمود کو تو اس نے (کسی کو) باقی نہ چھوڑا۔ || اور یہ کہ اسی نے پہلی عاد کو ہلاک فرمایا۔ اور ثمود کو تو اس نے (کسی کو) باقی نہ چھوڑا۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ النجم آیت 50 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{ وَ اَنَّهٗۤ اَهْلَكَ عَادَاﰳ الْاُوْلٰى: اور یہ کہ اسی نے پہلی عاد کو ہلاک فرمایا۔} قومِ عاد دو ہیں ،ایک حضرت ہود عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی قوم ، یہ چونکہ حضرت نوح عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے بعد سب سے پہلے تیز آندھی سے ہلاک ہوئے تھے ا س لئے انہیں  پہلی عاد کہتے ہیں  اور ان کے بعد والوں  کو دوسری عاد کہتے ہیں  کیونکہ وہ انہیں  کی اولاد میں  سے تھے۔(خازن، النجم، تحت الآیۃ: ۵۰، ۴ / ۲۰۰)

{ وَ ثَمُوْدَاۡ فَمَاۤ اَبْقٰى: اور ثمود کو تو اس نے (کسی کو) باقی نہ چھوڑا۔}ثمود حضرت صالح عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی قوم تھی،اس قوم کو اللہ تعالیٰ نے (حضرت جبریل عَلَیْہِ السَّلَام کی) چیخ سے ہلاک کیا اور ان میں  سے کوئی بھی باقی نہ بچا۔(خازن، النجم، تحت الآیۃ: ۵۱، ۴ / ۲۰۰)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now