قرآن - 53:52 سورہ النجم ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

52
وَقَوۡمَ نُوحٖ مِّن قَبۡلُۖ إِنَّهُمۡ كَانُواْ هُمۡ أَظۡلَمَ وَأَطۡغَىٰ

Transliteration: (Wa qawma Noohim min qablu innahum kaanoo hum azlama wa atghaa)

ترجمہ: کنزالایمان - وَ قَوْمَ نُوْحٍ مِّنْ قَبْلُؕ-اِنَّهُمْ كَانُوْا هُمْ اَظْلَمَ وَ اَطْغٰىﭤ(52) || اور ان سے پہلے نوح کی قوم کو بے شک وہ ان سے بھی ظالم اور سرکش تھے۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور ان سے پہلے نوح کی قوم کو (ہلاک کیا) بیشک وہ ان (دوسروں ) سے بھی زیادہ ظالم اور سرکش تھے۔ || اور ان سے پہلے نوح کی قوم کو (ہلاک کیا) بیشک وہ ان (دوسروں ) سے بھی زیادہ ظالم اور سرکش تھے۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ النجم آیت 52 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{ وَ قَوْمَ نُوْحٍ مِّنْ قَبْلُ: اور ان سے پہلے نوح کی قوم کو۔} یعنی عاد اور ثمود سے پہلے حضرت نوح عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی قوم کو غرق کرکے ہلاک کیا بیشک وہ ان عاد اور ثمودسے بھی زیادہ ظالم اور سرکش تھے کہ حضرت نوح عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام ان میں  ایک ہزار برس کے قریب تشریف فرمارہے ،لیکن انہوں نے حضرت نوح عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی دعوت قبول نہ کی اور اُن کی سرکشی بھی کم نہ ہوئی۔( خازن، النجم، تحت الآیۃ: ۵۲، ۴ / ۲۰۰، جلالین، النجم، تحت الآیۃ: ۵۲، ص۴۳۹، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now