قرآن - 27:36 سورہ النمل ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

36
فَلَمَّا جَآءَ سُلَيۡمَٰنَ قَالَ أَتُمِدُّونَنِ بِمَالٖ فَمَآ ءَاتَىٰنِۦَ ٱللَّهُ خَيۡرٞ مِّمَّآ ءَاتَىٰكُمۚ بَلۡ أَنتُم بِهَدِيَّتِكُمۡ تَفۡرَحُونَ

Transliteration: (Falammaa jaaa'a Sulaimaana qaala atumiddoonani bimaalin famaaa aataaniyal laahu khairum mimmmaaa aataakum bal antum bihadiy-yatikum tafrahoon)

ترجمہ: کنزالایمان - فَلَمَّا جَآءَ سُلَیْمٰنَ قَالَ اَتُمِدُّوْنَنِ بِمَالٍ٘-فَمَاۤ اٰتٰىنِﰯ اللّٰهُ خَیْرٌ مِّمَّاۤ اٰتٰىكُمْۚ-بَلْ اَنْتُمْ بِهَدِیَّتِكُمْ تَفْرَحُوْنَ(36) || پھر جب وہ سلیمان کے پاس آیا سلیمان نے فرمایا کیا مال سے میری مدد کرتے ہو تو جو مجھے اللہ نے دیا وہ بہتر ہے اس سے جو تمہیں دیا بلکہ تم ہی اپنے تحفہ پر خوش ہوتے ہو۔ ترجمہ: کنزالعرفان پھر جب قاصدسلیمان کے پاس آیا تو سلیمان نے فرمایا: کیا تم مال کے ذریعے میری مدد کرتے ہو؟ تواللہ نے جوکچھ مجھے عطا فرمارکھا ہے وہ اُس سے بہتر ہے جو اس نے تمہیں دیاہے بلکہ تم ہی اپنے تحفہ پر خوش ہوتے ہو۔ || پھر جب قاصدسلیمان کے پاس آیا تو سلیمان نے فرمایا: کیا تم مال کے ذریعے میری مدد کرتے ہو؟ تواللہ نے جوکچھ مجھے عطا فرمارکھا ہے وہ اُس سے بہتر ہے جو اس نے تمہیں دیاہے بلکہ تم ہی اپنے تحفہ پر خوش ہوتے ہو۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ النمل آیت 36 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{فَلَمَّا جَآءَ سُلَیْمٰنَ: پھر جب قاصدسلیمان کے پاس آیا۔} جب بلقیس کا قاصد تحائف لے کر حضرت سلیمان عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے پاس آیا تو آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے ا س سے فرمایا: ’’کیا تم مال کے ذریعے میری مدد کرتے ہو؟ اللہ تعالٰی نے جوکچھ مجھے علم، نبوت اور بادشاہت کی صورت میں عطا فرمارکھا ہے وہ اس دُنْیَوی مال و اَسباب سے بہتر ہے جو اس نے تمہیں  دیاہے، بلکہ تم ہی اپنے تحفہ پر خوش ہوتے ہویعنی تم فخر کرنے والے لوگ ہو، مالِ دنیا کی وجہ سے ایک دوسرے پر بڑائی جتاتے ہو اور ایک دوسرے کے تحفے پر خوش ہوتے ہو، مجھے نہ دنیا سے خوشی ہوتی ہے نہ اس کی حاجت، اللہ تعالٰی نے مجھے اِتنا کثیر عطا فرمایا کہ اُتنا اوروں  کو نہ دیا اور اس کے ساتھ ساتھ مجھے دین اور نبوت سے بھی مشرف کیا۔( خازن، النمل، تحت الآیۃ: ۳۶، ۳ / ۴۱۱)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now