قرآن - 13:27 سورہ الرعد ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

27
وَيَقُولُ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ لَوۡلَآ أُنزِلَ عَلَيۡهِ ءَايَةٞ مِّن رَّبِّهِۦۚ قُلۡ إِنَّ ٱللَّهَ يُضِلُّ مَن يَشَآءُ وَيَهۡدِيٓ إِلَيۡهِ مَنۡ أَنَابَ

Transliteration: (Wa yaqoolul lazeena kafaroo law laaa unzila 'alaihi Aayatum mir Rabbih; qul innal laaha yudillu mai yashaa'u wa yahdeee ilaihi man anaab)

ترجمہ: کنزالایمان - وَ یَقُوْلُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لَوْ لَاۤ اُنْزِلَ عَلَیْهِ اٰیَةٌ مِّنْ رَّبِّهٖؕ-قُلْ اِنَّ اللّٰهَ یُضِلُّ مَنْ یَّشَآءُ وَ یَهْدِیْۤ اِلَیْهِ مَنْ اَنَابَ(27) || اور کافر کہتے ان پر کوئی نشانی ان کے رب کی طرف سے کیوں نہ اتری تم فرماؤ بیشک اللہ جسے چاہے گمراہ کرتا ہے اور اپنی راہ اسے دیتا ہے جو اس کی طرف رجوع لائے۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور کافر کہتے ہیں : ان پر ان کے رب کی طرف سے کوئی نشانی کیوں نہیں اتری؟ تم فرماؤ: بیشک اللہ جسے چاہتا ہے گمراہ کرتا ہے اور اسے اپنی راہ دکھاتا ہے جو اس کی طرف رجوع کرتاہے۔ || اور کافر کہتے ہیں : ان پر ان کے رب کی طرف سے کوئی نشانی کیوں نہیں اتری؟ تم فرماؤ: بیشک اللہ جسے چاہتا ہے گمراہ کرتا ہے اور اسے اپنی راہ دکھاتا ہے جو اس کی طرف رجوع کرتاہے۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الرعد آیت 27 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{وَ یَقُوْلُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا:اور کافر کہتے ہیں ۔} اس آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ کفار ِمکہ نبی کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے کہتے تھے کہ آپ پر ویسی نشانی کیوں  نہیں  اتری جیسی حضرت موسیٰ اور حضرت عیسیٰ عَلَیْہِمَا الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام پر نازل ہوئی تاکہ وہ آپ کی صداقت پر نشانی اور دلیل ہوتی ۔ اللّٰہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ’’اے حبیب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، آپ ان سے فرما دیں  ’’بیشک اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ جسے چاہتا ہے گمراہ کرتا ہے کہ ایسا آدمی نشانیاں  اور معجزات نازل ہونے کےبعد بھی یہ کہتا رہتا ہے کہ کوئی نشانی کیوں  نہیں  اُتری ؟کوئی معجزہ کیوں  نہیں  آیا؟ الغرض کثیر معجزات دیکھنے کے باوجود گمراہ رہتا ہے لہٰذا اگر اللّٰہ تعالیٰ ہدایت نہ دے تواسے معجزات اور نشانیوں  کی کثرت کوئی فائدہ نہ دے گی اور اللّٰہ تعالیٰ اپنی راہ اسے دکھاتا ہے جو دل سے اور کامل طور پر اللّٰہ تعالیٰ کی طرف رجوع کرے۔ (خازن، الرعد، تحت الآیۃ: ۲۷، ۳ / ۶۵، روح البیان، الرعد، تحت الآیۃ: ۲۷،۴ / ۳۷۲، ابوسعود، الرعد، تحت الآیۃ: ۲۷، ۳ / ۱۶۳، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now