قرآن - 13:29 سورہ الرعد ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

29
ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ وَعَمِلُواْ ٱلصَّـٰلِحَٰتِ طُوبَىٰ لَهُمۡ وَحُسۡنُ مَـَٔابٖ

Transliteration: (Allazeena aamanoo wa a'amilus saalihaati toobaa lahum wa husnu ma aab)

ترجمہ: کنزالایمان - اَلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ طُوْبٰى لَهُمْ وَ حُسْنُ مَاٰبٍ(29) || وہ جو ایمان لائے اور اچھے کام کیے ان کو خوشی ہے اور اچھا انجام۔ ترجمہ: کنزالعرفان وہ لوگ جو ایمان لائے اور اچھے عمل کئے ان کیلئے خوشی اور اچھا انجام ہے ۔ || وہ لوگ جو ایمان لائے اور اچھے عمل کئے ان کیلئے خوشی اور اچھا انجام ہے ۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الرعد آیت 29 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{طُوْبٰى لَهُمْ وَ حُسْنُ مَاٰبٍ:ان کیلئے خوشی اور اچھا انجام ہے ۔} اس آیت میں  مذکور لفظ ’’طوبیٰ ‘‘ کے بارے میں  مختلف اَقوال ہیں ، بعض مفسرین فرماتے ہیں  کہ طوبیٰ سے مراد راحت ونعمت اور شادمانی و خوش حالی کی بشارت ہے۔ حضرت سعید بن جبیر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں  کہ طوبیٰ حبشی زبان میں  جنت کا نام ہے۔ حضرت ابوہریرہ اور دیگر صحابۂ کرام رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُم سے مروی ہے کہ طوبیٰ جنت کے ایک درخت کا نام ہے جس کا سایہ تمام جنتوں  میں  پہنچے گا۔ حضرت عبید بن عمیر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں  ’’یہ درخت جنّتِ عَدن میں  ہے اور اس کی جڑ سرکارِ دو عالَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے ایوانِ مُعَلّٰی میں  اور اس کی شاخیں جنت کے ہر بالا خانے اور محل میں  ہیں ، اس میں  سیاہی کے سوا ہر قسم کے رنگ اور خوش نمائیاں  ہیں  ،ہر طرح کے پھل اورمیوے اس میں  پھلے ہیں ، اس کی جڑ سے کافور اور سَلسبیل کی نہریں  رواں  ہیں ۔( خازن، الرعد، تحت الآیۃ: ۲۹، ۳ / ۶۵)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now