قرآن - 55:5 سورہ الرحمن ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

5
ٱلشَّمۡسُ وَٱلۡقَمَرُ بِحُسۡبَانٖ

Transliteration: (Ashshamsu walqamaru bihusbaan)

ترجمہ: کنزالایمان - اَلشَّمْسُ وَ الْقَمَرُ بِحُسْبَانٍ(5) || سورج اور چاند حساب سے ہیں ۔ ترجمہ: کنزالعرفان سورج اور چاند حساب سے ہیں ۔ || سورج اور چاند حساب سے ہیں ۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الرحمن آیت 5 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{اَلشَّمْسُ وَ الْقَمَرُ بِحُسْبَانٍ: سورج اور چاند حساب سے ہیں ۔} اس آیت میں  اللہ تعالیٰ نے آسمانی نعمتوں  میں  دو ایسی نعمتیں  بیان فرمائیں  جو ظاہری طور پر نظر آتی ہیں  اوروہ نعمتیں  سورج اور چاند ہیں  ،ان نعمتوں  کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اگر سورج نہ ہوتا تو اندھیرا کبھی ختم ہی نہ ہوتا اور اگر چاند نہ ہوتا تو بہت ساری ظاہری نعمتیں  ختم ہو کر رہ جاتیں  اور ان کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ سورج اور چاند مُعَیّن اندازے کے ساتھ اپنے اپنے بُروج اور مَنازل میں  حرکت کرتے ہیں  کیونکہ اگر سورج حرکت کرنے کی بجائے ایک ہی جگہ کھڑ ارہے تو ا س سے کوئی بھی فائدہ نہیں  اٹھا سکتا اور اگر ا س کی گردش لوگوں  کو معلوم نہ ہو تو وہ معاملات ٹھیک طرح سے سر انجام نہیں  دے سکتے اور ان کا ایک فائدہ یہ ہے کہ اوقات کے حساب سالوں  اور مہینوں  کاشمارانہیں  کی رفتارسے ہوتا ہے۔( تفسیرکبیر، الرحمٰن، تحت الآیۃ: ۵، ۱۰ / ۳۳۹، مدارک، الرحمٰن، تحت الآیۃ: ۵، ص۱۱۹۱، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now