قرآن - 32:28 سورہ السجدة ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

28
وَيَقُولُونَ مَتَىٰ هَٰذَا ٱلۡفَتۡحُ إِن كُنتُمۡ صَٰدِقِينَ

Transliteration: (Wa yaqooloona mataa haazal fath hu in kuntum saadiqeen)

ترجمہ: کنزالایمان - وَ یَقُوْلُوْنَ مَتٰى هٰذَا الْفَتْحُ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ(28) || اور کہتے ہیں یہ فیصلہ کب ہوگا اگر تم سچے ہو۔ ترجمہ: کنزالعرفان اوروہ کہتے ہیں : یہ فیصلہ کب ہوگا؟ اگر تم سچے ہو۔ || اوروہ کہتے ہیں : یہ فیصلہ کب ہوگا؟ اگر تم سچے ہو۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ السجدة آیت 28 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{وَ یَقُوْلُوْنَ: اوروہ کہتے ہیں ۔} مسلمان کہا کرتے تھے کہ اللہ تعالیٰ ہمارے اور مشرکین کے درمیان فیصلہ فرمائے گا اور فرمانبرداروں  اور نافرمانوں  کو اُن کے عمل کے مطابق جزا دے گا۔ اس سے ان کی مراد یہ تھی کہ ہم پر رحمت و کرم کرے گا اور کفار و مشرکین کو عذاب میں  مبتلا کرے گا ،اس پر کافر مذاق اڑانے کے طور پر کہتے تھے کہ یہ فیصلہ کب ہوگا؟ اس کا وقت کب آئے گا؟اگر تم سچے ہو تو بتاؤ۔( ابوسعود، السجدۃ، تحت الآیۃ: ۲۸، ۴ / ۳۰۵، جمل، السجدۃ، تحت الآیۃ: ۲۸، ۶ / ۱۴۶، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now