قرآن - 26:12 سورہ الشعراء ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

12
قَالَ رَبِّ إِنِّيٓ أَخَافُ أَن يُكَذِّبُونِ

Transliteration: (Qaala Rabbi inneee akhaafu ai yukazziboon)

ترجمہ: کنزالایمان - قَالَ رَبِّ اِنِّیْۤ اَخَافُ اَنْ یُّكَذِّبُوْنِﭤ(12)وَ یَضِیْقُ صَدْرِیْ وَ لَا یَنْطَلِقُ لِسَانِیْ فَاَرْسِلْ اِلٰى هٰرُوْنَ(13) || عرض کی اے میرے رب میں ڈرتا ہوں کہ وہ مجھے جھٹلا ئیں گے۔ اور میرا سینہ تنگی کرتا ہے اور میری زبان نہیں چلتی تو تُو ہا رون کو بھی رسول کر۔ ترجمہ: کنزالعرفان عرض کی: اے میرے رب !میں اس بات سے ڈرتا ہوں کہ وہ مجھے جھٹلا ئیں گے۔ اور میرا سینہ تنگ ہوگا اور میری زبان نہیں چلتی تو تُو ہا رون کو بھی رسول بنا دے۔ || عرض کی: اے میرے رب !میں اس بات سے ڈرتا ہوں کہ وہ مجھے جھٹلا ئیں گے۔ اور میرا سینہ تنگ ہوگا اور میری زبان نہیں چلتی تو تُو ہا رون کو بھی رسول بنا دے۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الشعراء آیت 12 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{قَالَ: عرض کی۔} اس آیت اور ا س کے بعد والی آیت کاخلاصہ یہ ہے کہ اللہ تعالٰی کا حکم سن کر حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے اللہ تعالٰی کی بارگاہ میں  عرض کی ’’اے میرے رب! عَزَّوَجَلَّ، میں  اس بات سے ڈرتا ہوں  کہ وہ مجھے جھٹلا ئیں  گے اوران کے جھٹلانے سے میرا سینہ تنگ ہوگا اور میں  نے بچپن میں  جو آگ کا انگارہ منہ میں  رکھا تھا ا س کی وجہ سے مجھے گفتگو کرنے میں  بھی کچھ تَکَلُّف ہوتا ہے تو تو میرے بھائی ہارون کو بھی رسول بنا دے تاکہ وہ رسالت کی تبلیغ میں  میری مدد کریں ۔جس وقت حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو شام میں  نبوت عطا کی گئی اس وقت حضرت ہارون عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَ السَّلَام مصر میں  تھے۔( خازن، الشعراء، تحت الآیۃ: ۱۲-۱۳، ۳ / ۳۸۳، مدارک، الشعراء، تحت الآیۃ: ۱۲-۱۳، ص۸۱۵، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now