قرآن - 26:14 سورہ الشعراء ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

14
وَلَهُمۡ عَلَيَّ ذَنۢبٞ فَأَخَافُ أَن يَقۡتُلُونِ

Transliteration: (Wa lahum 'alaiya zambun fa akhaafu ai yaqtuloon)

ترجمہ: کنزالایمان - وَ لَهُمْ عَلَیَّ ذَنْۢبٌ فَاَخَافُ اَنْ یَّقْتُلُوْنِ(14) || اور ان کا مجھ پر ایک الزام ہے تو میں ڈرتا ہو ں کہیں مجھے قتل کر دیں ۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور ان کا مجھ پر ایک الزام ہے تو میں ڈرتا ہو ں کہ کہیں وہ مجھے قتل نہ کر دیں ۔ || اور ان کا مجھ پر ایک الزام ہے تو میں ڈرتا ہو ں کہ کہیں وہ مجھے قتل نہ کر دیں ۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الشعراء آیت 14 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{وَ لَهُمْ عَلَیَّ ذَنْۢبٌ: اور ان کا مجھ پر ایک الزام ہے۔} حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے مزید عرض کی کہ اے میرے رب! عَزَّوَجَلَّ، ان فرعونیوں کا مجھ پر قتل کاایک الزام ہے کہ میں  نے قبطی کو مارا تھاتو مجھے ا س بات کا ڈر ہے کہ اگر میں  اکیلا گیا تو کہیں  وہ مجھے رسالت کی ادائیگی سے پہلے ہی اس کے بدلے میں  قتل نہ کر دیں  جبکہ حضرت ہارون پر ان کا کوئی الزام نہیں ۔( مدارک، الشعراء، تحت الآیۃ: ۱۴، ص۸۱۵، روح البیان، الشعراء، تحت الآیۃ: ۱۴، ۶ / ۲۶۶، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now