قرآن - 26:123 سورہ الشعراء ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

123
كَذَّبَتۡ عَادٌ ٱلۡمُرۡسَلِينَ

Transliteration: (Kazzabat 'Aadunil mursaleen)

ترجمہ: کنزالایمان - كَذَّبَتْ عَادُ اﰳلْمُرْسَلِیْنَ(123) || عاد نے رسولوں کو جھٹلایا۔ ترجمہ: کنزالعرفان عاد نے رسولوں کو جھٹلایا۔ || عاد نے رسولوں کو جھٹلایا۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الشعراء آیت 123 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{كَذَّبَتْ عَادُ: عاد نے جھٹلایا۔} یہاں  سے رسول کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی تسلی کے لئے حضرت ہود عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام اور ان کی قوم کا واقعہ بیان کیا جارہا ہے۔ حضرت ہود عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی قوم کا نام عاد ہے، یہ ایک قبیلہ ہے اور دراصل یہ ایک شخص کا نام ہے جس کی اولاد سے یہ قبیلہ ہے۔( مدارک، الشعراء، تحت الآیۃ: ۱۲۳، ص۸۲۶)

          نوٹ: یہ واقعہ سورۂ اَعراف،آیت نمبر65 تا 72،سورۂ ہود50تا60 میں  بھی گزر چکا ہے۔

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now