قرآن - 26:29 سورہ الشعراء ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

29
قَالَ لَئِنِ ٱتَّخَذۡتَ إِلَٰهًا غَيۡرِي لَأَجۡعَلَنَّكَ مِنَ ٱلۡمَسۡجُونِينَ

Transliteration: (Qaala la'init takhazta ilaahan ghairee la aj'alannaka minal masjooneen)

ترجمہ: کنزالایمان - قَالَ لَىٕنِ اتَّخَذْتَ اِلٰهًا غَیْرِیْ لَاَجْعَلَنَّكَ مِنَ الْمَسْجُوْنِیْنَ(29) || بولا اگر تم نے میرے سوا کسی اور کو خدا ٹھہرایا تو میں ضرور تمہیں قید کردوں گا۔ ترجمہ: کنزالعرفان ۔ (فرعون نے) کہا: (اے موسیٰ!) اگر تم نے میرے سوا کسی اور کو معبود بنایا تو میں ضرور تمہیں قید کردوں گا۔ || ۔ (فرعون نے) کہا: (اے موسیٰ!) اگر تم نے میرے سوا کسی اور کو معبود بنایا تو میں ضرور تمہیں قید کردوں گا۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الشعراء آیت 29 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{قَالَ: کہا۔} حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کا یہ جواب سن کر فرعون حیران رہ گیا اور ا س کے پاس اللہ تعالٰی کی قدرت کے آثار کا انکار کرنے کی کوئی راہ باقی نہ رہی اوراس سے کوئی جواب نہ بن پڑا تو اس نے کہا:اے موسیٰ! عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام، اگر تم نے میرے سوا کسی اور کو معبود بنایا تو میں  ضرور تمہیں  قید کردوں  گا۔ فرعون کی قید قتل سے بدتر تھی، اس کا جیل خانہ تنگ و تاریک اور گہرا گڑھا تھا، اس میں  اکیلا ڈال دیتا تھا، نہ وہاں  کوئی آواز سنائی دیتی تھی اور نہ کچھ نظر آتا تھا۔(مدارک، الشعراء، تحت الآیۃ: ۲۹، ص۸۱۸)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now