قرآن - 26:37 سورہ الشعراء ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

37
يَأۡتُوكَ بِكُلِّ سَحَّارٍ عَلِيمٖ

Transliteration: (Yaatooka bikulli sah haarin 'aleem)

ترجمہ: کنزالایمان - قَالُوْۤا اَرْجِهْ وَ اَخَاهُ وَ ابْعَثْ فِی الْمَدَآىٕنِ حٰشِرِیْنَ(36)یَاْتُوْكَ بِكُلِّ سَحَّارٍ عَلِیْمٍ(37) || وہ بولے انھیں اوران کے بھائی کو ٹھہرائے رہو اور شہروں میں جمع کرنے والے بھیجو۔ کہ وہ تیرے پاس لے آئیں ہر بڑے جادوگر دانا کو۔ ترجمہ: کنزالعرفان انہوں نے کہا: اسے اور اس کے بھائی کو مہلت دو اور شہروں میں جمع کرنے والے بھیجو۔ وہ تمہارے پاس ہر بڑے علم والے جادوگر کو لے آئیں گے۔ || انہوں نے کہا: اسے اور اس کے بھائی کو مہلت دو اور شہروں میں جمع کرنے والے بھیجو۔ وہ تمہارے پاس ہر بڑے علم والے جادوگر کو لے آئیں گے۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الشعراء آیت 37 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{قَالُوْا: انہوں  نے کہا۔} اس آیت اور اس کے بعد والی آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ فرعون کے مشورہ طلب کرنے پر سرداروں  نے اس سے کہا’’تم حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام اور اس کے بھائی ہارون عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو مہلت دو اور جب تک ان کا جھوٹاہونا ظاہر نہیں  ہو جاتا اس وقت تک انہیں  قتل کرنے میں  جلدی نہ کرو تاکہ لوگ تمہارے بارے میں  برا گمان نہ کریں  اور تمہارے پاس انہیں  قتل کرنے کا عذر بھی ہو جائے، اس کے لئے تم یوں  کرو کہ مختلف شہروں  میں  جادوگروں  کوجمع کرنے والے بھیجو اور وہ تمہارے پاس ہر بڑے علم والے جادوگرکو لے آئیں  جوجادو کے علم میں  (بقول اُن کے) حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام سے بڑھ کر ہواور وہ لوگ اپنے جادو سے حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے معجزات کا مقابلہ کریں  تاکہ حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے لئے کوئی حجت باقی نہ رہے اور فرعونیوں  کو یہ کہنے کا موقع مل جائے کہ یہ کام جادو سے ہوجاتے ہیں ، لہٰذا یہ نبوت کی دلیل نہیں  ہیں ۔( روح البیان، الشعراء، تحت الآیۃ: ۳۶-۳۷، ۶ / ۲۷۱-۲۷۲، ملخصاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now