قرآن - 26:66 سورہ الشعراء ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

66
ثُمَّ أَغۡرَقۡنَا ٱلۡأٓخَرِينَ

Transliteration: (Summa aghraqnal aakhareen)

ترجمہ: کنزالایمان - وَ اَنْجَیْنَا مُوْسٰى وَ مَنْ مَّعَهٗۤ اَجْمَعِیْنَ(65)ثُمَّ اَغْرَقْنَا الْاٰخَرِیْنَﭤ(66) || اور ہم نے بچالیا موسیٰ اور اس کے سب ساتھ والوں کو۔ پھر دوسروں کو ڈبو دیا۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور ہم نے موسیٰ اور اس کے سب ساتھ والوں کوبچالیا۔ پھر دوسروں کو غرق کردیا۔ || اور ہم نے موسیٰ اور اس کے سب ساتھ والوں کوبچالیا۔ پھر دوسروں کو غرق کردیا۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الشعراء آیت 66 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{وَ اَنْجَیْنَا: اور ہم نے بچالیا۔} اس آیت اور اس کے بعد والی آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ اللہ تعالٰی نے حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام اور ان کے سب ساتھ والوں  کو دریا سے سلامت نکال کر بچا لیا اور فرعون اور اس کی قوم کو اس طرح غرق کر دیا کہ جب بنی اسرائیل سارے کے سارے دریا سے باہر ہوگئے اور تمام فرعونی دریا کے اندر آ گئے تو اللہ تعالٰی کے حکم سے دریا مل گیا اور پہلے کی طرح ہوگیا،یوں  فرعون اپنی قوم کے ساتھ ڈوب گیا۔( جلالین، الشعراء، تحت الآیۃ: ۶۵-۶۶، ص۳۱۲)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now