قرآن - 26:73 سورہ الشعراء ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

73
أَوۡ يَنفَعُونَكُمۡ أَوۡ يَضُرُّونَ

Transliteration: (Aw yanfa'oonakum aw yadurroon)

ترجمہ: کنزالایمان - قَالَ هَلْ یَسْمَعُوْنَكُمْ اِذْ تَدْعُوْنَ(72)اَوْ یَنْفَعُوْنَكُمْ اَوْ یَضُرُّوْنَ(73) || فرمایا کیا وہ تمہاری سنتے ہیں جب تم پکارو۔ یا تمہارا کچھ بھلا برا کرتے ہیں ۔ ترجمہ: کنزالعرفان فرمایا:جب تم پکارتے ہو تو کیا وہ تمہاری سنتے ہیں ؟ یا تمہیں کوئی نفع یا نقصان دیتے ہیں ؟ || فرمایا:جب تم پکارتے ہو تو کیا وہ تمہاری سنتے ہیں ؟ یا تمہیں کوئی نفع یا نقصان دیتے ہیں ؟

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الشعراء آیت 73 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{قَالَ: فرمایا۔} اس آیت اور ا س کے بعد والی آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ حضرت ابراہیم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے ان سے فرمایا:جب تم ان بتوں  کو پکارتے ہو تو کیا وہ تمہاری پکار سنتے ہیں ؟ یا تمہیں  عبادت کرنے پرکوئی نفع یا عبادت نہ کرنے پر کوئی نقصان دیتے ہیں ؟ جب ایسا کچھ نہیں  ہے تو تم نے انہیں  معبود کس طرح قرار دے دیا!( جلالین، الشعراء، تحت الآیۃ: ۷۲-۷۳، ص۳۱۲، خازن، الشعراء، تحت الآیۃ: ۷۲-۷۳، ۳ / ۳۸۹، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now