قرآن - 26:74 سورہ الشعراء ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

74
قَالُواْ بَلۡ وَجَدۡنَآ ءَابَآءَنَا كَذَٰلِكَ يَفۡعَلُونَ

Transliteration: (Qaaloo bal wajadnaaa aabaaa 'anaa kazaalika yaf'aloon)

ترجمہ: کنزالایمان - قَالُوْا بَلْ وَجَدْنَاۤ اٰبَآءَنَا كَذٰلِكَ یَفْعَلُوْنَ(74) || بولے بلکہ ہم نے اپنے باپ دادا کو ایسا ہی کرتے پایا۔ ترجمہ: کنزالعرفان انہوں نے کہا: بلکہ ہم نے اپنے باپ دادا کو ایسا ہی کرتے پایا ہے۔ || انہوں نے کہا: بلکہ ہم نے اپنے باپ دادا کو ایسا ہی کرتے پایا ہے۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الشعراء آیت 74 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{قَالُوْا: بولے۔} جب حضرت ابراہیم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی پیش کردہ دلیل کا کوئی جواب نہ بن پڑا تو کہنے لگے: ’’بت اگرچہ نہ کسی کی بات سنتے ہیں ، نہ کسی کو نفع پہنچا سکتے ہیں  اور نہ ہی کسی سے کوئی نقصان دور کر سکتے ہیں  لیکن بتوں  کی عبادت کرنے میں  ہم نے اپنے باپ دادا کی پیروی کی ہے کیونکہ ہم نے انہیں  ایسا ہی کرتے پایا ہے (اس لئے ہم آپ کے کہنے پر اپنے آباؤ اَجداد کے طریقے کو نہیں  چھوڑ سکتے۔)( خازن، الشعراء، تحت الآیۃ: ۷۴، ۳ / ۳۸۹)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now