{وَ لَمَنِ انْتَصَرَ
بَعْدَ ظُلْمِهٖ:
اور بے شک جس نے اپنے اوپر ہونے والے ظلم کا بدلہ لیا۔} یعنی
جنہوں نے ظالم کے ظلم کے بعد اس سے اپنی مظلومی کا بدلہ لیا ان پر کوئی
سزا نہیں کیونکہ انہوں نے وہ کام کیا ہے جو ان کے لئے جائز
تھا۔( روح البیان، الشوری، تحت الآیۃ: ۴۱، ۸ / ۳۳۶)
مظلوم کا بدلہ لینا ظلم
نہیں:
اس
آیت سے معلوم ہوا کہ مظلوم کا ظالم سے بدلہ لینا ظلم نہیں اور نہ ہی
اس پر سزا ہے ،لیکن یہ یاد رہے کہ جن ظلموں کی سزا دینے کا اختیار صرف
حاکمِ اسلام کے پاس ہے ان کی سزا کوئی اور از خود نہیں دے سکتا۔ جیسے
قاتل سے قصاص لیناوغیرہ۔
For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.
صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الشورى آیت 41 تفسیر