قرآن - 42:46 سورہ الشورى ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

46
وَمَا كَانَ لَهُم مِّنۡ أَوۡلِيَآءَ يَنصُرُونَهُم مِّن دُونِ ٱللَّهِۗ وَمَن يُضۡلِلِ ٱللَّهُ فَمَا لَهُۥ مِن سَبِيلٍ

Transliteration: (Wa maa kaana lahum min awliyaaa'a yansuroonahum min doonil laah; wa mai yudlilil laahu famaa lahoo min sabeel)

ترجمہ: کنزالایمان - وَ مَا كَانَ لَهُمْ مِّنْ اَوْلِیَآءَ یَنْصُرُوْنَهُمْ مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِؕ-وَ مَنْ یُّضْلِلِ اللّٰهُ فَمَا لَهٗ مِنْ سَبِیْلٍﭤ(46) || اور اُن کے کوئی دوست نہ ہوئے کہ اللہ کے مقابل اُن کی مدد کرتے اور جسے اللہ گمراہ کرے اس کے لیے کہیں راستہ نہیں ۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور ان کیلئے دوست نہ ہوں گے جو اللہ کے مقابلے میں ان کی مدد کریں اور جسے اللہ گمراہ کرے اس کے لئے کوئی راستہ نہیں ۔ || اور ان کیلئے دوست نہ ہوں گے جو اللہ کے مقابلے میں ان کی مدد کریں اور جسے اللہ گمراہ کرے اس کے لئے کوئی راستہ نہیں ۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الشورى آیت 46 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{وَ مَا كَانَ لَهُمْ مِّنْ اَوْلِیَآءَ: اور ان کیلئے دوست نہ ہوں  گے۔} یعنی جب اللہ تعالیٰ قیامت کے دن ان کافروں  کو عذاب دے گا تو اس وقت ان کے کوئی دوست نہ ہوں  گے جو اللہ تعالیٰ کے مقابلے میں  ان کی مدد کریں  اور انہیں  اللہ تعالیٰ کی طرف سے ملنے والے عذاب سے بچا سکیں  ،اور جسے اللہ تعالیٰ دنیا میں حق کے راستے سے بھٹکا دے تو اس کے لئے ایسا کوئی راستہ نہیں  جو اسے دنیا میں  حق تک اور آخرت میں  جنت تک پہنچا سکے ،کیونکہ کسی کو ہدایت دے دینا یا اس میں  گمراہی پیدا کر دینا اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کسی کے اختیار میں  نہیں ۔(تفسیرطبری، الشوری، تحت الآیۃ: ۴۶، ۱۱ / ۱۶۰، خازن، الشوری، تحت الآیۃ: ۴۶، ۴ / ۹۹، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now