قرآن - 42:6 سورہ الشورى ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

6
وَٱلَّذِينَ ٱتَّخَذُواْ مِن دُونِهِۦٓ أَوۡلِيَآءَ ٱللَّهُ حَفِيظٌ عَلَيۡهِمۡ وَمَآ أَنتَ عَلَيۡهِم بِوَكِيلٖ

Transliteration: (Wallazeenat takhazoo min dooniheee awliyaaa'al laahu hafeezun 'alaihim wa maaa anta 'alaihim biwakeel)

ترجمہ: کنزالایمان - وَ الَّذِیْنَ اتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِهٖۤ اَوْلِیَآءَ اللّٰهُ حَفِیْظٌ عَلَیْهِمْ ﳲ وَ مَاۤ اَنْتَ عَلَیْهِمْ بِوَكِیْلٍ(6) || اور جنہوں نے اللہ کے سوا اور والی بنارکھے ہیں وہ اللہ کی نگاہ میں ہیں اور تم اُن کے ذمہ دار نہیں ۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور جنہوں نے اللہ کے سوا (بتوں کو)مددگار بنارکھا ہے اللہ ان پرنگران ہے اور تم ان کے کاموں پر ذمہ دار نہیں ۔ || اور جنہوں نے اللہ کے سوا (بتوں کو)مددگار بنارکھا ہے اللہ ان پرنگران ہے اور تم ان کے کاموں پر ذمہ دار نہیں ۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الشورى آیت 6 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{وَ الَّذِیْنَ اتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِهٖۤ اَوْلِیَآءَ: اور جنہوں نے اللہ کے سوا مددگار بنارکھے ہیں۔} اس آیت میں اللہ تعالیٰ اپنے  حبیب صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو تسلی دیتے ہو ئے ارشاد فرماتا ہے کہ’’اے پیارے حبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، آپ کی قوم کے وہ مشرکین جو اللہ تعالیٰ کی بجائے بتوں کو پوجتے اور انہیں اپنامعبود سمجھتے ہیں،اُن کے تمام اَعمال اور اَفعال اللہ تعالیٰ کے سامنے ہیں ،وہ قیامت کے دن انہیں  ان کابدلہ ضرور دے گا، اے حبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، آپ کی ذمہ داری بس انہیں ڈرسنانا ہے، لہٰذا آپ سے اُن کے اَفعال کا مُواخذہ نہ ہوگا، آپ انہیں رسالت کی تبلیغ کریں ان سے حساب لینا ہمارے ذمے ہے۔( تفسیرطبری، الشوری، تحت الآیۃ: ۶، ۱۱ / ۱۲۹، خازن، الشوری، تحت الآیۃ: ۶، ۴ / ۹۱، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now