قرآن - 52:23 سورہ الطور ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

23
يَتَنَٰزَعُونَ فِيهَا كَأۡسٗا لَّا لَغۡوٞ فِيهَا وَلَا تَأۡثِيمٞ

Transliteration: (Yatanaaza'oona feehaa kaasal laa laghwun feehaa wa laa taaseem)

ترجمہ: کنزالایمان - یَتَنَازَعُوْنَ فِیْهَا كَاْسًا لَّا لَغْوٌ فِیْهَا وَ لَا تَاْثِیْمٌ(23) || ایک دوسرے سے لیتے ہیں وہ جام جس میں نہ بے ہودگی اورنہ گنہگاری۔ ترجمہ: کنزالعرفان جنتی لوگ جنت میں ایسے جام ایک دوسرے سے لیں گے جس میں نہ کوئی بیہودگی ہوگی اورنہ گناہ کی کوئی بات۔ || جنتی لوگ جنت میں ایسے جام ایک دوسرے سے لیں گے جس میں نہ کوئی بیہودگی ہوگی اورنہ گناہ کی کوئی بات۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الطور آیت 23 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{ یَتَنَازَعُوْنَ فِیْهَا كَاْسًا: جنتی لوگ جنت میں  شراب کے جام ایک دوسرے سے لیں  گے۔} یعنی جنتی لوگ جنت میں  شراب کے ایسے لذیذ اور پاکیزہ جام ایک دوسرے سے ہنسی خوشی لیں  گے جس میں  نہ کوئی بیہودگی ہوگی اور نہ گناہ کی کوئی بات جیسا کہ دنیا کی شراب میں  طرح طرح کی خرابیاں  تھیں  کیونکہ جنت کی شراب پینے سے نہ عقل زائل ہوتی ہے، نہ عادتیں  خراب ہوتی ہیں  نہ پینے والا بے ہودہ بکتا ہے اور نہ گنہگار ہوتا ہے۔( خازن، الطور، تحت الآیۃ: ۲۳، ۴ / ۱۸۸، ملخصاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now