قرآن - 52:24 سورہ الطور ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

24
۞وَيَطُوفُ عَلَيۡهِمۡ غِلۡمَانٞ لَّهُمۡ كَأَنَّهُمۡ لُؤۡلُؤٞ مَّكۡنُونٞ

Transliteration: (Wa yatoofu 'alaihim ghilmaanul lahum ka annahum lu'lu'um maknoon)

ترجمہ: کنزالایمان - وَ یَطُوْفُ عَلَیْهِمْ غِلْمَانٌ لَّهُمْ كَاَنَّهُمْ لُؤْلُؤٌ مَّكْنُوْنٌ(24) || اور ان کے خدمت گار لڑکے ان کے گرد پھریں گے گویا وہ موتی ہیں چھپا کر رکھے گئے۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور ان کے خدمت گار لڑکے ان کے گرد پھریں گے گویا وہ چھپاکر رکھے ہوئے موتی ہیں ۔ || اور ان کے خدمت گار لڑکے ان کے گرد پھریں گے گویا وہ چھپاکر رکھے ہوئے موتی ہیں ۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الطور آیت 24 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{ وَ یَطُوْفُ عَلَیْهِمْ غِلْمَانٌ لَّهُمْ: اور ان کے خدمت گار لڑکے ان کے گرد پھریں  گے۔} ارشاد فرمایا کہ اہلِ جنت کے خدمتگار لڑکے ان کی خدمت کے لئے ان کے ارد گرد پھریں  گے اور ان کے حسن ، صفائی اورپاکیزگی کا یہ عالَم ہو گا کہ گویا وہ چھپاکر رکھے ہوئے ایسے موتی ہیں  جنہیں  کوئی ہاتھ ہی نہیں  لگا ۔حضرت عبداللہ بن عمرو رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُمَا فرماتے ہیں  کہ کسی جنتی کے پاس خدمت میں  دوڑنے والے غلام ہزار سے کم نہ ہوں  گے اور ہر غلام جُدا جُدا خدمت پر مُقَرّر ہوگا۔( خازن، الطور، تحت الآیۃ: ۲۴، ۴ / ۱۸۸)اس آیت سے معلوم ہو اکہ ہر جنتی کو جنت میں  خدمتگار ملیں  گے چاہے اس کا مرتبہ اعلیٰ ہو یا نہ ہو۔

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now