قرآن - 52:39 سورہ الطور ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

39
أَمۡ لَهُ ٱلۡبَنَٰتُ وَلَكُمُ ٱلۡبَنُونَ

Transliteration: (Am lahul banaatu wa lakumul banoon)

ترجمہ: کنزالایمان - اَمْ لَهُ الْبَنٰتُ وَ لَكُمُ الْبَنُوْنَﭤ(39) || کیا اس کو بیٹیاں اور تم کو بیٹے۔ ترجمہ: کنزالعرفان کیا اللہ کیلئے بیٹیاں اور تمہارے لئے بیٹے ہیں ؟ || کیا اللہ کیلئے بیٹیاں اور تمہارے لئے بیٹے ہیں ؟

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الطور آیت 39 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{ اَمْ لَهُ الْبَنٰتُ: کیا اللہ کیلئے بیٹیاں  ہوں ؟۔} اس آیت میں  کفار کی حماقت اور بے وقوفی کا بیان ہے کہ وہ اپنے لئے تو بیٹے پسند کرتے ہیں  اور اللہ تعالیٰ کی طرف بیٹیوں  کی نسبت کرتے ہیں  حالانکہ بیٹیوں  کو وہ خود اپنے لئے برا جانتے ہیں ، جیسا کہ ایک اور مقام پر ارشادِ باری تعالیٰ ہے:

’’وَ اِذَا بُشِّرَ اَحَدُهُمْ بِمَا ضَرَبَ لِلرَّحْمٰنِ مَثَلًا ظَلَّ وَجْهُهٗ مُسْوَدًّا وَّ هُوَ كَظِیْمٌ‘‘(زخرف:۱۷)

ترجمۂکنزُالعِرفان: اور جب ان میں  کسی کو اس چیز کی خوشخبری سنائی جائے جس کے ساتھ اس نے رحمٰن کو متصف کیا ہے تو دن بھر اس کا منہ کالا رہتا ہے اور وہ غم و غصے میں  بھرا رہتا ہے۔

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now