قرآن - 43:15 سورہ الزخرف ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

15
??????????? ????? ???? ?????????? ???????? ????? ??????????? ????????? ????????

Transliteration: (Wa ja'aloo lahoo min 'ibaadihee juz'aa; innal insaana la kafoorun mubeen (section 1))

ترجمہ: کنزالایمان - وَ جَعَلُوْا لَهٗ مِنْ عِبَادِهٖ جُزْءًاؕ-اِنَّ الْاِنْسَانَ لَكَفُوْرٌ مُّبِیْنٌﭤ(15) || اور اس کے لیے اس کے بندوں میں سے ٹکڑا ٹھہرایا بے شک آدمی ُکھلا ناشکرا ہے۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور کافروں نے اللہ کیلئے اس کے بندوں میں سے ٹکڑا (اولاد) قراردیا۔ بیشک آدمی کھلا ناشکرا ہے۔ || اور کافروں نے اللہ کیلئے اس کے بندوں میں سے ٹکڑا (اولاد) قراردیا۔ بیشک آدمی کھلا ناشکرا ہے۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الزخرف آیت 15 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{وَ جَعَلُوْا لَهٗ مِنْ عِبَادِهٖ جُزْءًا: اور کافروں  نے اللہ کیلئے اس کے بندوں  میں  سے ٹکڑا (اولاد) قرار دیا۔} یعنی کفار نے اس اقرار کے باوجود کہ اللہ تعالیٰ آسمان و زمین کا خالق ہے ،یہ ستم کیا کہ فرشتوں  کو اللہ تعالیٰ کی بیٹیاں  بتایا اور چونکہ اولاد صاحب ِاولاد کا جز ہوتی ہے، توظالموں  نے اللہ تعالیٰ کے لئے جزقرار دے کر کیسا عظیم جرم کیا ہے، بیشک جو آدمی ایسی باتوں  کا قائل ہے اس کا کفر ظاہر ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ کی طرف اولاد کی نسبت کرناکفر ہے اور کفر سب سے بڑی ناشکری ہے۔(مدارک، الزخرف، تحت الآیۃ: ۱۵، ص۱۰۹۷، جلالین، الزخرف، تحت الآیۃ: ۱۵، ص۴۰۶، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now