قرآن - 43:16 سورہ الزخرف ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

16
أَمِ ٱتَّخَذَ مِمَّا يَخۡلُقُ بَنَاتٖ وَأَصۡفَىٰكُم بِٱلۡبَنِينَ

Transliteration: (Amit takhaza mimmaa yakhluqu banaatinw wa asfaakum bilbaneen)

ترجمہ: کنزالایمان - اَمِ اتَّخَذَ مِمَّا یَخْلُقُ بَنٰتٍ وَّ اَصْفٰىكُمْ بِالْبَنِیْنَ(16) || کیا اس نے اپنے لیے اپنی مخلوق میں سے بیٹیاں لیں اور تمہیں بیٹوں کے ساتھ خاص کیا۔ ترجمہ: کنزالعرفان یا اس نے اپنے لیے اپنی مخلوق میں سے بیٹیاں لیں اور تمہیں بیٹوں کے ساتھ خاص کیا؟ || یا اس نے اپنے لیے اپنی مخلوق میں سے بیٹیاں لیں اور تمہیں بیٹوں کے ساتھ خاص کیا؟

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الزخرف آیت 16 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{اَمِ اتَّخَذَ مِمَّا یَخْلُقُ بَنٰتٍ: کیا اس نے اپنے لیے اپنی مخلوق میں  سے بیٹیاں  لیں ۔} اس آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے لئے سرے سے اولاد محال ہونے کے باوجود اگر بالفرض اس کے لئے اولاد مان لی جائے تو کیا اس نے اپنے لیے اپنی مخلوق میں  سے بیٹیاں  لیں  اور تمہیں  خاص طور پر بیٹوں  سے نوازا؟ حالانکہ تم بیٹیوں  کو بیٹوں  سے کم تر سمجھتے ہو تو کیا اس نے کم تر چیز اپنے لئے رکھی اور اعلیٰ چیز تمہیں  عطا کی ؟تم کیسے جاہل ہو !

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now