Transliteration: (Wa la'in sa altahum man khalaqahum la yaqoolun nallaahu fa annaa yu'fakoon)
{وَ لَىٕنْ سَاَلْتَهُمْ: اور اگر تم ان سے پوچھو۔} یعنی اے حبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ
وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، اگر آپ ان مشرکین سے پوچھیں کہ انہیں کس نے
پیدا کیا ؟تو وہ ضرور کہیں گے: اللہ تعالیٰ نے پیدا کیا ہے
اور یہ اقرار کریں گے کہ جہان کا خالق اللہ تعالیٰ ہے،تو اس اقرار کے باوجود یہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ کسی کی عبادت کیسے کرتے
ہیں اور اس کی توحید اور عبادت سے کس طرح پھرتے ہیں ؟( خازن، الزّخرف، تحت الآیۃ: ۸۷، ۴ / ۱۱۱)
For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.
صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الزخرف آیت 87 تفسیر