قرآن - 39:24 سورہ الزمر ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

24
أَفَمَن يَتَّقِي بِوَجۡهِهِۦ سُوٓءَ ٱلۡعَذَابِ يَوۡمَ ٱلۡقِيَٰمَةِۚ وَقِيلَ لِلظَّـٰلِمِينَ ذُوقُواْ مَا كُنتُمۡ تَكۡسِبُونَ

Transliteration: (Afamai yattaqee biwaj hihee sooo'al 'azaabi Yawmal Qiyaamah; wa qeela lizzaali meena zooqoo maa kuntum taksiboon)

ترجمہ: کنزالایمان - اَفَمَنْ یَّتَّقِیْ بِوَجْهِهٖ سُوْٓءَ الْعَذَابِ یَوْمَ الْقِیٰمَةِؕ-وَ قِیْلَ لِلظّٰلِمِیْنَ ذُوْقُوْا مَا كُنْتُمْ تَكْسِبُوْنَ(24) || تو کیا وہ جو قیامت کے دن بُرے عذاب کی ڈھال نہ پائے گا اپنے چہرے کے سوا نجات والے کی طرح ہوجائے گا اور ظالموں سے فرمایا جائے گا اپنا کمایا چکھو ۔ ترجمہ: کنزالعرفان تو کیا وہ جو قیامت کے دن اپنے چہرے کے ذریعے برے عذاب کوروکنے کی کوشش کرے گا (وہ نجات پانے والوں کی طرح ہوسکتا ہے؟) اور ظالموں سے فرمایا جائے گا: اپنے کمائے ہوئے اعمال کا مزہ چکھو۔ || تو کیا وہ جو قیامت کے دن اپنے چہرے کے ذریعے برے عذاب کوروکنے کی کوشش کرے گا (وہ نجات پانے والوں کی طرح ہوسکتا ہے؟) اور ظالموں سے فرمایا جائے گا: اپنے کمائے ہوئے اعمال کا مزہ چکھو۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الزمر آیت 24 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{اَفَمَنْ یَّتَّقِیْ بِوَجْهِهٖ سُوْٓءَ الْعَذَابِ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ: تو کیا وہ جو قیامت کے دن اپنے چہرے کے ذریعے برے عذاب کوروکنے کی کوشش کرے گا۔} اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں  پر دو چیزیں  لازم فرمادیں  جن کے دل (اللہ تعالیٰ کے ذکر سے) سخت ہو گئے،(1) دنیا میں  گمراہی۔اس کا ذکر اوپر والی آیت میں  ہوا،(2)آخرت میں  شدید عذاب۔اس کا ذکر اس آیت میں  ہے اورایک قول یہ ہے کہ اس آیت میں  جس کا ذکر ہے ا س سے مراد وہ کافر ہے جس کے ہاتھ گردن کے ساتھ ملا کر باندھ دیئے جائیں  گے اور اس کی گردن میں  گندھک کا ایک جلتا ہوا پہاڑ پڑا ہوگا جو اس کے چہرے کوبھون ڈالتا ہوگا ،اس طرح اسے اوندھا کرکے آتشِ جہنم میں  گرایا جائے گا۔آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ تو کیا وہ جو قیامت کے دن اپنے چہرے کو ڈھال بنا کر اس کے ذریعے برے عذاب کوروکنے کی کوشش کرے گاوہ اس مومن کی طرح ہوسکتا ہے جو عذاب سے مامون اور محفوظ ہو؟ہرگز نہیں ۔ اور ظالموں  سے جہنم کے خازن کہیں  گے :دنیا میں  جو کفر سرکشی اختیار کی تھی اب اس کا وبال و عذاب برداشت کرو۔(تفسیرکبیر، الزمر، تحت الآیۃ: ۲۴، ۹ / ۴۴۸، خازن، الزمر، تحت الآیۃ: ۲۴، ۴ / ۵۴، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now