قرآن - 39:35 سورہ الزمر ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

35
لِيُكَفِّرَ ٱللَّهُ عَنۡهُمۡ أَسۡوَأَ ٱلَّذِي عَمِلُواْ وَيَجۡزِيَهُمۡ أَجۡرَهُم بِأَحۡسَنِ ٱلَّذِي كَانُواْ يَعۡمَلُونَ

ترجمہ: کنزالایمان - لِیُكَفِّرَ اللّٰهُ عَنْهُمْ اَسْوَاَ الَّذِیْ عَمِلُوْا وَ یَجْزِیَهُمْ اَجْرَهُمْ بِاَحْسَنِ الَّذِیْ كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ(35) || تاکہ اللہ ان سے اُتار دے برے سے برا کام جو انہوں نے کیا اور انہیں اُن کے ثواب کا صلہ دے اچھے سے اچھے کام پر جو وہ کرتے تھے۔ ترجمہ: کنزالعرفان تاکہ اللہ ان سے ان کے برے کام مٹا دے جو انہوں نے کیے اور انہیں ان کا اجر دے ان اچھے کاموں پر جو وہ کرتے تھے۔ || تاکہ اللہ ان سے ان کے برے کام مٹا دے جو انہوں نے کیے اور انہیں ان کا اجر دے ان اچھے کاموں پر جو وہ کرتے تھے۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الزمر آیت 35 تفسیر


صراط الجنان — Siratul Jinan

{لِیُكَفِّرَ اللّٰهُ: تاکہ اللہ مٹا دے۔} امام محمد بن جریر طبری رَحْمَۃُاللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ اس آیت کی تفسیر میں  فرماتے ہیں  کہ ’’ان نیک بندوں  کو اللہ تعالیٰ نے ان کے نیک کاموں  کی جزا دی ہے تا کہ اللہ تعالیٰ دنیا میں  کئے ہوئے ان کے وہ برے کام مٹا دے جن کا صرف ان کے رب تعالیٰ کو علم تھا اور جو انہوں  نے ظاہری طور پر برے کام کئے،پھر ان سے توبہ و اِستغفار کی اور اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کیا تو انہیں  بھی مٹا دے ۔ یونہی انہوں  نے دنیا میں  اللہ تعالیٰ کی رضا والے جو اچھے کام کئے تھے ان پر اللہ تعالیٰ انہیں  اجر و ثواب عطا فرمائے ۔(تفسیر طبری، الزّمر، تحت الآیۃ: ۳۵، ۱۱ / ۶)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now