قرآن - 39:60 سورہ الزمر ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

60
وَيَوۡمَ ٱلۡقِيَٰمَةِ تَرَى ٱلَّذِينَ كَذَبُواْ عَلَى ٱللَّهِ وُجُوهُهُم مُّسۡوَدَّةٌۚ أَلَيۡسَ فِي جَهَنَّمَ مَثۡوٗى لِّلۡمُتَكَبِّرِينَ

ترجمہ: کنزالایمان - وَ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ تَرَى الَّذِیْنَ كَذَبُوْا عَلَى اللّٰهِ وُجُوْهُهُمْ مُّسْوَدَّةٌؕ-اَلَیْسَ فِیْ جَهَنَّمَ مَثْوًى لِّلْمُتَكَبِّرِیْنَ(60) || اور قیامت کے دن تم دیکھو گے اُنہیں جنہوں نے اللہ پر جھوٹ باندھا کہ اُن کے منہ کالے ہیں کیا مغرورکا ٹھکانا جہنم میں نہیں ۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور قیامت کے دن تم اللہ پر جھوٹ باندھنے والوں کو دیکھو گے کہ ان کے منہ کالے ہوں گے۔ کیامتکبروں کا ٹھکانہ جہنم میں نہیں ہے؟ || اور قیامت کے دن تم اللہ پر جھوٹ باندھنے والوں کو دیکھو گے کہ ان کے منہ کالے ہوں گے۔ کیامتکبروں کا ٹھکانہ جہنم میں نہیں ہے؟

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الزمر آیت 60 تفسیر


صراط الجنان — Siratul Jinan

{وَ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ تَرَى الَّذِیْنَ كَذَبُوْا عَلَى اللّٰهِ: اور قیامت کے دن تم اللہ پر جھوٹ باندھنے والوں  کو دیکھو گے۔} یعنی قیامت کے دن تم ان لوگوں  کو دیکھو گے جنہوں  نے اللہ تعالیٰ پر جھوٹ باندھا اور اللہ تعالیٰ کی شان میں ایسی بات کہی جو اس کے لائق نہیں  ،اس کے لئے شریک تجویز کئے ،اولاد بتائی اور اس کی صفات کا انکار کیا، اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ قیامت کے دن ان کے منہ کالے ہوں  گے۔ کیاان متکبروں  کیلئے جہنم میں  ٹھکانہ نہیں  ہے جو تکبر کی وجہ سے ایمان نہ لائے؟ یقیناً وہیں  ان کا ٹھکانہ ہے۔(مدارک، الزّمر، تحت الآیۃ: ۶۰، ص۱۰۴۴، خازن، الزّمر، تحت الآیۃ: ۶۰، ۴ / ۶۱، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now