قرآن - 39:66 سورہ الزمر ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

66
بَلِ ٱللَّهَ فَٱعۡبُدۡ وَكُن مِّنَ ٱلشَّـٰكِرِينَ

Transliteration: (Balil laahha fa'bud wa kum minash shaakireen)

ترجمہ: کنزالایمان - بَلِ اللّٰهَ فَاعْبُدْ وَ كُنْ مِّنَ الشّٰكِرِیْنَ(66) || بلکہ اللہ ہی کی بندگی کر اور شکر والوں سے ہو ۔ ترجمہ: کنزالعرفان بلکہ اللہ ہی کی بندگی کر اور شکر گزاروں میں سے ہوجا۔ || بلکہ اللہ ہی کی بندگی کر اور شکر گزاروں میں سے ہوجا۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الزمر آیت 66 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{بَلْ: بلکہ۔} یعنی اے حبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، مشرکین جو آپ کو بتوں  کی پوجا کرنے کا کہتے ہیں  آپ ان کی بات کی طرف توجہ نہ دیں  بلکہ اللہ تعالیٰ ہی کی بندگی کرتے رہیں  اور اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل و کرم سے جو نعمتیں  آپ کو عطا فرمائی ہیں ، اللہ تعالیٰ کی عبادت بجالا کر ان کی شکر گزاری کرتے رہیں ۔( روح البیان، الزّمر، تحت الآیۃ: ۶۶، ۸ / ۱۳۳، ملخصاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now