قرآن - 35:36 سورہ فاطر ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

36
وَٱلَّذِينَ كَفَرُواْ لَهُمۡ نَارُ جَهَنَّمَ لَا يُقۡضَىٰ عَلَيۡهِمۡ فَيَمُوتُواْ وَلَا يُخَفَّفُ عَنۡهُم مِّنۡ عَذَابِهَاۚ كَذَٰلِكَ نَجۡزِي كُلَّ كَفُورٖ

ترجمہ: کنزالایمان - وَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لَهُمْ نَارُ جَهَنَّمَۚ-لَا یُقْضٰى عَلَیْهِمْ فَیَمُوْتُوْا وَ لَا یُخَفَّفُ عَنْهُمْ مِّنْ عَذَابِهَاؕ-كَذٰلِكَ نَجْزِیْ كُلَّ كَفُوْرٍ(36) || اور جنہوں نے کفر کیا ان کے لیے جہنم کی آگ ہے نہ ان کی قضا آئے کہ مرجائیں اور نہ ان پر اس کا عذاب کچھ ہلکا کیاجائے ہم ایسی ہی سزا دیتے ہیں ہر بڑے ناشکرے کو۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور جنہوں نے کفر کیا ان کے لیے جہنم کی آگ ہے، نہ ان پر قضا آئے کہ وہ مرجائیں اور نہ ان سے جہنم کا عذاب کچھ ہلکا کیاجائے گا، ہم ہر بڑے ناشکرے کوایسی ہی سزا دیتے ہیں ۔ || اور جنہوں نے کفر کیا ان کے لیے جہنم کی آگ ہے، نہ ان پر قضا آئے کہ وہ مرجائیں اور نہ ان سے جہنم کا عذاب کچھ ہلکا کیاجائے گا، ہم ہر بڑے ناشکرے کوایسی ہی سزا دیتے ہیں ۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ فاطر آیت 36 تفسیر


صراط الجنان — Siratul Jinan

{وَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لَهُمْ نَارُ جَهَنَّمَ: اور جنہوں  نے کفر کیا ان کے لیے جہنم کی آگ ہے۔} مومنین کے اوصاف بیان کرنے کے بعد اب کفار کے بارے میں  بیان کیا جا رہا ہے کہ جنہوں  نے کفر کیا ان کے لیے جہنم کی آگ ہے، نہ ان پر قضا آئے کہ وہ مرجائیں  اور مرکر عذاب سے چھوٹ سکیں  اور نہ ان سے پلک جھپکنے کی مقدار جہنم کا عذاب کچھ ہلکا کیا جائے گا،جس طرح کی ہم نے انہیں  سزا دی ایسی ہی سزاہم ہر بڑے ناشکرے کو دیتے ہیں  ۔( جلالین مع صاوی، فاطر، تحت الآیۃ: ۳۶، ۵ / ۱۶۹۸)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now