قرآن - 35:37 سورہ فاطر ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

37
وَهُمۡ يَصۡطَرِخُونَ فِيهَا رَبَّنَآ أَخۡرِجۡنَا نَعۡمَلۡ صَٰلِحًا غَيۡرَ ٱلَّذِي كُنَّا نَعۡمَلُۚ أَوَلَمۡ نُعَمِّرۡكُم مَّا يَتَذَكَّرُ فِيهِ مَن تَذَكَّرَ وَجَآءَكُمُ ٱلنَّذِيرُۖ فَذُوقُواْ فَمَا لِلظَّـٰلِمِينَ مِن نَّصِيرٍ

ترجمہ: کنزالایمان - وَ هُمْ یَصْطَرِخُوْنَ فِیْهَاۚ-رَبَّنَاۤ اَخْرِجْنَا نَعْمَلْ صَالِحًا غَیْرَ الَّذِیْ كُنَّا نَعْمَلُؕ-اَوَ لَمْ نُعَمِّرْكُمْ مَّا یَتَذَكَّرُ فِیْهِ مَنْ تَذَكَّرَ وَ جَآءَكُمُ النَّذِیْرُؕ-فَذُوْقُوْا فَمَا لِلظّٰلِمِیْنَ مِنْ نَّصِیْرٍ(37) || اور وہ اس میں چِلّاتے ہوں گے اے ہمارے رب ہمیں نکال کہ ہم اچھا کام کریں اس کے خلاف جو پہلے کرتے تھے اور کیا ہم نے تمہیں وہ عمر نہ دی تھی جس میں سمجھ لیتا جسے سمجھنا ہوتا اور ڈر سنانے والا تمہارے پاس تشریف لایا تھا تو اب چکھو کہ ظالموں کا کوئی مددگار نہیں ۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور وہ اس میں چیختے چلاتے ہوں گے، اے ہمارے رب!ہمیں نکال دے تاکہ ہم اچھا کام کریں اس کے برخلاف جوہم پہلے کرتے تھے (جواب ملے گا) اور کیا ہم نے تمہیں وہ عمر نہ دی تھی جس میں سمجھنے والا سمجھ لیتا اور تمہارے پاس ڈر سنانے والا تشریف لایا تھا تو اب مزہ چکھو،پس ظالموں کیلئے کوئی مددگار نہیں ۔ || اور وہ اس میں چیختے چلاتے ہوں گے، اے ہمارے رب!ہمیں نکال دے تاکہ ہم اچھا کام کریں اس کے برخلاف جوہم پہلے کرتے تھے (جواب ملے گا) اور کیا ہم نے تمہیں وہ عمر نہ دی تھی جس میں سمجھنے والا سمجھ لیتا اور تمہارے پاس ڈر سنانے والا تشریف لایا تھا تو اب مزہ چکھو،پس ظالموں کیلئے کوئی مددگار نہیں ۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ فاطر آیت 37 تفسیر


صراط الجنان — Siratul Jinan

{وَ هُمْ یَصْطَرِخُوْنَ فِیْهَا: اور وہ اس میں  چیختے چِلّاتے ہوں  گے۔} یعنی کفارجہنم میں  چیختے اور فریاد کرتے ہوں  گے کہ اے ہمارے رب!ہمیں  جہنم سے نکال دے اور دنیا میں  بھیج دے تاکہ ہم کفر کی بجائے ایمان لائیں  اور مَعْصِیَت و نافرمانی کی بجائے تیری اطاعت اور فرمانبرداری کریں ۔ اس پر اُنہیں  جواب دیا جائے گا’’ کیا ہم نے تمہیں  دنیا میں وہ عمر نہ دی تھی جس میں  سمجھنے والا سمجھ لیتا اور تمہارے پاس ڈر سنانے والے یعنی رسولِ اکرم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ تشریف لائے تھے لیکن تم نے اس رسولِ محترم کی دعوت قبول نہ کی اور ان کی اطاعت وفرمانبرداری بجا نہ لائے تو اب عذاب کا مزہ چکھو،پس ظالموں  کیلئے کوئی مددگار نہیں  جو ان سے عذاب کو دور کر کے ان کی مدد کر سکے۔( خازن، فاطر، تحت الآیۃ: ۳۷، ۳ / ۵۳۷، مدارک، فاطر، تحت الآیۃ: ۳۷، ص۹۸۰، جلالین، فاطر، تحت الآیۃ: ۳۷، ص۳۶۷، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now