قرآن - 35:38 سورہ فاطر ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

38
إِنَّ ٱللَّهَ عَٰلِمُ غَيۡبِ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِۚ إِنَّهُۥ عَلِيمُۢ بِذَاتِ ٱلصُّدُورِ

Transliteration: (Innal laaha ‘aalimu ghaibis samaawaati wal ard; innahoo ‘aleemum bizaatis sudoor)

ترجمہ: کنزالایمان - اِنَّ اللّٰهَ عٰلِمُ غَیْبِ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِؕ-اِنَّهٗ عَلِیْمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوْرِ(38) || بے شک اللہ جاننے والا ہے آسمانوں اور زمین کی ہر چھپی بات کابے شک وہ دلوں کی بات جانتا ہے۔ ترجمہ: کنزالعرفان بیشک اللہ آسمانوں اور زمین کی ہر چھپی بات کوجاننے والا ہے ، بیشک وہ دلوں کی بات جانتا ہے۔ || بیشک اللہ آسمانوں اور زمین کی ہر چھپی بات کوجاننے والا ہے ، بیشک وہ دلوں کی بات جانتا ہے۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ فاطر آیت 38 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{اِنَّ اللّٰهَ عٰلِمُ غَیْبِ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ: بیشک اللہ آسمانوں  اور زمین کی ہر چھپی بات کوجاننے والا ہے۔} یعنی آسمانوں  اور زمین میں  جو چیزیں  بندوں  سے غائب اور ان سے مخفی ہیں  ان تما م چیزوں  کو اللہ تعالیٰ جانتا ہے ، جب اس کی شان یہ ہے تو اس پر کفار کے اَحوال کس طرح مخفی رہ سکتے ہیں ، اللہ تعالیٰ جانتا ہے کہ اگر اب بھی انہیں  دنیا میں  لوٹا دیا جائے تو وہ کفر ہی کریں  گے اوربیشک اللہ تعالیٰ دلوں  کی بات جانتا ہے۔( روح البیان، فاطر، تحت الآیۃ: ۳۸، ۷ / ۳۵۶، ملخصاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now