قرآن - 50:34 سورہ ق ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

34
ٱدۡخُلُوهَا بِسَلَٰمٖۖ ذَٰلِكَ يَوۡمُ ٱلۡخُلُودِ

Transliteration: (Udkhuloohaa bisalaamin zaalika yawmul khulood)

ترجمہ: کنزالایمان - مَنْ خَشِیَ الرَّحْمٰنَ بِالْغَیْبِ وَ جَآءَ بِقَلْبٍ مُّنِیْبِﹰ(33)ادْخُلُوْهَا بِسَلٰمٍؕ-ذٰلِكَ یَوْمُ الْخُلُوْدِ(34)لَهُمْ مَّا یَشَآءُوْنَ فِیْهَا وَ لَدَیْنَا مَزِیْدٌ(35) || جو رحمٰن سے بے دیکھے ڈرتا ہے اور رجوع کرتا ہوا دل لایا۔ ان سے فرمایا جائے گا جنت میں جاؤ سلامتی کے ساتھ یہ ہمیشگی کا دن ہے۔ اُن کے لیے ہے اس میں جو چاہیں اور ہمارے پاس اس سے بھی زیادہ ہے۔ ترجمہ: کنزالعرفان جو رحمٰن سے بن دیکھے ڈرا اور رجوع کرنے والے دل کے ساتھ آیا۔ ۔ (ان سے فرمایا جائے گا) سلامتی کے ساتھ جنت میں داخل ہوجاؤ ،یہ ہمیشہ رہنے کا دن ہے۔ ان کے لیے جنت میں وہ تمام چیزیں ہوں گی جو وہ چاہیں گے اور ہمارے پاس اس سے بھی زیادہ ہے۔ || جو رحمٰن سے بن دیکھے ڈرا اور رجوع کرنے والے دل کے ساتھ آیا۔ ۔ (ان سے فرمایا جائے گا) سلامتی کے ساتھ جنت میں داخل ہوجاؤ ،یہ ہمیشہ رہنے کا دن ہے۔ ان کے لیے جنت میں وہ تمام چیزیں ہوں گی جو وہ چاہیں گے اور ہمارے پاس اس سے بھی زیادہ ہے۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ ق آیت 34 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{مَنْ خَشِیَ الرَّحْمٰنَ بِالْغَیْبِ: جو رحمٰن سے بن دیکھے ڈرا۔} اس آیت اور اس کے بعد والی آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ جو شخص اللہ تعالیٰ کے عذاب کو دیکھے بغیر اس سے ڈرتا اور اللہ تعالیٰ کی اطاعت کرتا ہے اور ایسے دل کے ساتھ آتا ہے جو اخلاص مند، اطاعت گزار اور صحیح العقیدہ ہو،ایسے لوگوں  سے قیامت کے دن فرمایا جائے گا: بے خوف و خَطر، امن اور اطمینان کے ساتھ جنت میں  داخل ہو جاؤ نہ تمہیں  عذاب ہو گا اور نہ تمہاری نعمتیں  زائل ہوں  گی،یہ جنت میں  ہمیشہ رہنے کا دن ہے اور اب نہ فنا ہے نہ موت۔( روح البیان، ق، تحت الآیۃ: ۳۳-۳۴، ۹ / ۱۳۱-۱۳۲، خازن، ق، تحت الآیۃ: ۳۳-۳۴، ۴ / ۱۷۸، ملتقطاً)

             ا س سے معلوم ہوا کہ جنتی لوگوں  کا بہت عزت و عظمت کے ساتھ جنت میں  داخلہ ہو گا ۔

{وَ لَدَیْنَا مَزِیْدٌ: اور ہمارے پاس اس سے بھی زیادہ ہے۔} یعنی اہلِ جنت جو طلب کریں  گے ہمارے پاس اس سے بھی زیادہ ہے ۔یہاں  زیادہ سے مراد اللہ تعالیٰ کا دیدار اور اس کی تجلّی ہے جس سے وہ لوگ ہر جمعہ کو دارِکرامت میں  نوازے جائیں  گے۔( خازن، ق، تحت الآیۃ: ۳۵، ۴ / ۱۷۸)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now