Transliteration: (Wa kam ahlaknaa qablahum min qarnin hum ashaddu minhum batshan fanaqqaboo fil bilaad, hal mim mahees)
{وَ كَمْ اَهْلَكْنَا قَبْلَهُمْ مِّنْ قَرْنٍ: اور ان سے پہلے ہم نے کتنی
قوموں کوہلاک فرما دیا۔} اس سے پہلی آیات میں جہنم کے دردناک عذاب سے ڈرایا گیا اور
اب یہاں سے دنیا میں آنے والے عذاب سے کفارِ مکہ کو ڈرایا
جا رہا ہے، چنانچہ اس آیت کاخلاصہ یہ ہے کہ اے حبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، کفارِ مکہ سے پہلے اپنے رسولوں کو جھٹلانے والی کتنی قوموں کو ہم نے ہلاک
فرمادیا ، وہ لوگ ان کافروں سے زیادہ طاقتور اور زبردست تھے اور
انہوں نے ہمارے عذاب سے بچنے کے لئے بہت سے
شہروں میں پناہ تلاش کرنا چاہی مگر کوئی ایسی جگہ نہ پائی
جہاں ہمارے عذاب سے انہیں پناہ مل سکے تو کفارِمکہ کو چاہئے
کہ سابقہ امتوں کے طرزِ عمل پر چلنے سے باز رہیں ورنہ اِن
کا انجام بھی اُن جیسا ہوسکتا ہے۔
For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.
صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ ق آیت 36 تفسیر