قرآن - 20:50 سورہ طه ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

50
قَالَ رَبُّنَا ٱلَّذِيٓ أَعۡطَىٰ كُلَّ شَيۡءٍ خَلۡقَهُۥ ثُمَّ هَدَىٰ

Transliteration: (Qaala Rabbunal lazeee a'taa kulla shai'in khalqahoo summa hadaa)

ترجمہ: کنزالایمان - قَالَ فَمَنْ رَّبُّكُمَا یٰمُوْسٰى(49)قَالَ رَبُّنَا الَّذِیْۤ اَعْطٰى كُلَّ شَیْءٍ خَلْقَهٗ ثُمَّ هَدٰى(50) || بولا تو تم دونوں کا خدا کون ہے اے موسیٰ۔ کہا ہمارا رب وہ ہے جس نے ہر چیز کو اس کے لائق صورت دی پھر راہ دکھائی ۔ ترجمہ: کنزالعرفان فرعون بولا: اے موسیٰ ! تو تم دونوں کارب کون ہے؟ موسیٰ نے فرمایا: ہمارا رب وہ ہے جس نے ہر چیز کو اس کی خاص شکل و صورت دی پھر راہ دکھائی۔ || فرعون بولا: اے موسیٰ ! تو تم دونوں کارب کون ہے؟ موسیٰ نے فرمایا: ہمارا رب وہ ہے جس نے ہر چیز کو اس کی خاص شکل و صورت دی پھر راہ دکھائی۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ طه آیت 50 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{قَالَ:فرعون بولا۔} حضرت موسیٰ و حضرت ہارون عَلَیْہِمَا الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے جب فرعون کو یہ پیغام پہنچا دیا تو وہ بولا : اے موسیٰ ! تو تم دونوں  کارب کون ہے جس نے تمہیں  بھیجا ہے؟ حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے اسے جواب دیتے ہوئے فرمایا: ہمارا رب عَزَّوَجَلَّ  وہ ہے جس نے محض اپنی رحمت سے ہر چیز کو اس کی خاص شکل و صورت دی ،جیسا کہ ہاتھ کو اس کے لائق ایسی شکل دی کہ وہ کسی چیز کو پکڑ سکے ، پاؤں  کو اس کے قابل کہ وہ چل سکے ، زبان کو اس کے مناسب کہ وہ بول سکے ، آنکھ کو اس کے موافق کہ وہ دیکھ سکے اور کان کو ایسی شکل و صورت دی کہ وہ سن سکے ، پھر راہ دکھائی اور اس کی معرفت دی کہ دنیا کی زندگانی اور آخرت کی سعادت کے لئے  اللہ تعالیٰ کی عطا کی ہوئی نعمتوں  کو کس طرح کام میں  لایا جائے۔( مدارک، طہ، تحت الآیۃ: ۴۹-۵۰، ص۶۹۲-۶۹۳، روح البیان، طہ، تحت الآیۃ: ۴۹-۵۰، ۵ / ۳۹۴، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now