Transliteration: (Qaala famaa baalul quroonil oolaa)
{قَالَ:فرعون بولا۔} جب حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی وحدانیت اور اس کے رب عَزَّوَجَلَّ ہونے پر اتنی واضح دلیل دی توفرعون گھبرا گیا اور اس کواپنی خود ساختہ خدائی تباہ ہوتی نظر آئی تو اس نے حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی توجہ بدلنے کے لیے آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کودوسری باتوں میں الجھانے لگا اور کہنے لگا کہ جو پہلی قومیں گزر چکی ہیں مثلاً قومِ عاد، قومِ ثمودوغیرہ اور وہ بتوں کوپوجتی تھیں اور مرنے کے بعد زندہ کیے جانے کی منکر تھیں ان کا کیا ہوا۔( خازن، طہ، تحت الآیۃ: ۵۱، ۳ / ۲۵۵)
For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.
صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ طه آیت 51 تفسیر