قرآن - 21:108 سورہ الأنبياء ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

108
قُلۡ إِنَّمَا يُوحَىٰٓ إِلَيَّ أَنَّمَآ إِلَٰهُكُمۡ إِلَٰهٞ وَٰحِدٞۖ فَهَلۡ أَنتُم مُّسۡلِمُونَ

Transliteration: (Qul innamaa yoohaa ilaiya annamaaa ilaahukum illaahunw Waahid, fahal antum muslimoon)

ترجمہ: کنزالایمان - قُلْ اِنَّمَا یُوْحٰۤى اِلَیَّ اَنَّمَاۤ اِلٰهُكُمْ اِلٰهٌ وَّاحِدٌۚ-فَهَلْ اَنْتُمْ مُّسْلِمُوْنَ(108) || تم فرماؤ مجھے تو یہی وحی ہوتی ہے کہ تمہارا خدا نہیں مگر ایک اللہ تو کیا تم مسلمان ہوتے ہو۔ ترجمہ: کنزالعرفان تم فرماؤ :مجھے تو یہی وحی ہوتی ہے کہ تمہارا معبود صرف ایک معبود ہے تو کیا تم مسلمان ہوتے ہو؟ || تم فرماؤ :مجھے تو یہی وحی ہوتی ہے کہ تمہارا معبود صرف ایک معبود ہے تو کیا تم مسلمان ہوتے ہو؟

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الأنبياء آیت 108 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{قُلْ:تم فرماؤ۔} اس سے پہلی آیات میں   اللہ تعالیٰ کے واحد معبود ہونے پرکئی دلائل پیش کئے گئے اور فرمایا گیا کہ  اللہ تعالیٰ نے اپنے حبیب صَلَّی  اللہ  تَعَالٰی  عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو تمام جہانوں  کے لئے رحمت بنا کر ہی بھیجا ہے، اب یہاں  یہ فرمایا جا رہا ہے کہ اے حبیب! صَلَّی  اللہ  تَعَالٰی  عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ،آپ کافروں  سے فرما دیں  کہ معبود کے معاملے میں  میری طرف یہی وحی کی جاتی ہے  اللہ تعالیٰ کے سوا تمہارا اور کوئی معبود نہیں  لہٰذاتم  اللہ تعالیٰ کی وحدانیت پر ایمان لا کر مسلمان ہو جاؤ۔(تفسیرکبیر، الانبیاء، تحت الآیۃ: ۱۰۸، ۸ / ۱۹۴، خازن، الانبیاء، تحت الآیۃ: ۱۰۸، ۳ / ۲۹۷، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now