قرآن - 88:8 سورہ الغاشیة ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

8
وُجُوهٞ يَوۡمَئِذٖ نَّاعِمَةٞ

Transliteration: (Wujoohuny yawma 'izin naa'imah )

ترجمہ: کنزالایمان - وُجُوْهٌ یَّوْمَىٕذٍ نَّاعِمَةٌ(8) || کتنے ہی منہ اس دن چین میں ہیں ۔ ترجمہ: کنزالعرفان بہت سے چہرے اس دن چین سے ہوں گے۔ || بہت سے چہرے اس دن چین سے ہوں گے۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الغاشیة آیت 8 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{وُجُوْهٌ یَّوْمَىٕذٍ نَّاعِمَةٌ: بہت سے چہرے اس دن چین سے ہوں  گے۔} اس سے پہلی آیات میں  کفار کے لئے وعیدیں  بیان کی گئیں  اور اب یہاں  سے ایمان والوں  کے اَحوال بیان کئے جا رہے ہیں  ،چنانچہ ارشاد فرمایا کہ قیامت کے دن بہت سے چہرے عیش و خوشی میں  اور نعمت و کرامت میں  ہوں  گے۔مراد یہ ہے کہ قیامت میں  پرہیز گار مومنین چین میں  ہوں  گے، نہ انہیں  سورج کی گرمی ستائے گی،نہ زمین کی تپش ، نہ انہیں  خوف ہو گانہ غم، نہ رب عَزَّوَجَلَّ کا عتاب ہو، نہ فرشتوں  کی لعن طعن، نہ قیامت کی گھبراہٹ ، کیونکہ یہ حضرات دنیا میں  خدا عَزَّوَجَلَّ کے خوف سے بے چین رہے اور دنیا میں  خوفِ خدا کی بے چینی قیامت کے چین کا ذریعہ ہے۔

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now