قرآن - 59:23 سورہ الحشر ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

23
هُوَ ٱللَّهُ ٱلَّذِي لَآ إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ ٱلۡمَلِكُ ٱلۡقُدُّوسُ ٱلسَّلَٰمُ ٱلۡمُؤۡمِنُ ٱلۡمُهَيۡمِنُ ٱلۡعَزِيزُ ٱلۡجَبَّارُ ٱلۡمُتَكَبِّرُۚ سُبۡحَٰنَ ٱللَّهِ عَمَّا يُشۡرِكُونَ

ترجمہ: کنزالایمان - هُوَ اللّٰهُ الَّذِیْ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَۚ-اَلْمَلِكُ الْقُدُّوْسُ السَّلٰمُ الْمُؤْمِنُ الْمُهَیْمِنُ الْعَزِیْزُ الْجَبَّارُ الْمُتَكَبِّرُؕ-سُبْحٰنَ اللّٰهِ عَمَّا یُشْرِكُوْنَ(23) || وہی ہے اللہ جس کے سوا کوئی معبود نہیں بادشاہ نہایت پاک سلامتی دینے والا امان بخشنے والا حفاظت فرمانے والا عزت والا عظمت والا تکبر والا اللہ کو پاکی ہے ان کے شرک سے۔ ترجمہ: کنزالعرفان وہی اللہ ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں ،بادشاہ ، نہایت پاک ،سلامتی دینے والا، امن بخشنے والا، حفاظت فرمانے والا، بہت عزت والا، بے حد عظمت والا ،اپنی بڑائی بیان فرمانے والا ہے، اللہ ان مشرکوں کے شرک سے پاک ہے۔ || وہی اللہ ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں ،بادشاہ ، نہایت پاک ،سلامتی دینے والا، امن بخشنے والا، حفاظت فرمانے والا، بہت عزت والا، بے حد عظمت والا ،اپنی بڑائی بیان فرمانے والا ہے، اللہ ان مشرکوں کے شرک سے پاک ہے۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الحشر آیت 23 تفسیر


صراط الجنان — Siratul Jinan

{هُوَ اللّٰهُ الَّذِیْ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ: وہی اللّٰہ ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں ۔} اس آیت میں  اللّٰہ تعالیٰ نے اپنے دس اوصاف بیان فرمائے ہیں :

(1)…اللّٰہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں  ۔

(2)… ملک و حکومت کا حقیقی مالک ہے کہ تمام موجودات اس کے ملک اور حکومت کے تحت ہیں  اور اس کامالک ہونا اوراس کی سلطنت دائمی ہے جسے زوال نہیں ۔

(3)…ہر عیب سے اور تمام برائیوں  سے نہایت پاک ہے۔

 (4)…اپنی مخلو ق کو آفتوں  اور نقصانات سے سلامتی دینے والا ہے۔

(5)… اپنے فرمانبردار بندوں کو اپنے عذاب سے امن بخشنے والا ہے۔

(6)… ہر چیز پر نگہبان اور ا س کی حفاظت فرمانے والا ہے۔

(7)… ایسی عزت والا ہے جس کی مثال نہیں  مل سکتی اورایسے غلبے والا ہے کہ اس پر کوئی بھی غالب نہیں  آ سکتا۔

(8، 9)…اپنی ذات اور تمام صفات میں  عظمت اور بڑائی والا ہے اور اپنی بڑائی کا اظہار کرنا اسی کے شایاں  اور لائق ہے کیونکہ اس کا ہر کمال عظیم ہے اور ہر صفت عالی ہے جبکہ مخلوق میں  کسی کو یہ حق حاصل نہیں  کہ وہ تکبُّر یعنی اپنی بڑائی کا اظہار کرے بلکہ بندے کیلئے شایاں  یہ ہے کہ وہ عاجزی اور اِنکساری کااظہار کرے ۔

(10)… اللّٰہ تعالیٰ ان مشرکوں  کے شرک سے پاک ہے۔( خازن، الحشر، تحت الآیۃ: ۲۳، ۴ / ۲۵۴، مدارک، الحشر، تحت الآیۃ: ۲۳، ص۱۲۲۸، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now