قرآن - 60:3 سورہ الممتحنة ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

3
لَن تَنفَعَكُمۡ أَرۡحَامُكُمۡ وَلَآ أَوۡلَٰدُكُمۡۚ يَوۡمَ ٱلۡقِيَٰمَةِ يَفۡصِلُ بَيۡنَكُمۡۚ وَٱللَّهُ بِمَا تَعۡمَلُونَ بَصِيرٞ

Transliteration: (Lan tanfa'akum arhaamukum wa laaa awlaadukum; yawmal qiyaamati yafsilu bainakum; wallaahu bimaa ta'maloona baseer)

ترجمہ: کنزالایمان - لَنْ تَنْفَعَكُمْ اَرْحَامُكُمْ وَ لَاۤ اَوْلَادُكُمْۚۛ-یَوْمَ الْقِیٰمَةِۚۛ-یَفْصِلُ بَیْنَكُمْؕ-وَ اللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِیْرٌ(3) || ہرگز کام نہ آئیں گے تمہیں تمہارے رشتے اور نہ تمہاری اولاد قیامت کے دن تمہیں ان سے الگ کردے گا اور اللہ تمہارے کام دیکھ رہا ہے۔ ترجمہ: کنزالعرفان تمہارے رشتے اور تمہاری اولاد قیامت کے دن ہرگز تمہیں نفع نہ دیں گے، اللہ تمہارے درمیان جدائی کردے گا اور اللہ تمہارے کام خوب دیکھ رہا ہے۔ || تمہارے رشتے اور تمہاری اولاد قیامت کے دن ہرگز تمہیں نفع نہ دیں گے، اللہ تمہارے درمیان جدائی کردے گا اور اللہ تمہارے کام خوب دیکھ رہا ہے۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الممتحنة آیت 3 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{لَنْ تَنْفَعَكُمْ اَرْحَامُكُمْ وَ لَاۤ اَوْلَادُكُمْۚۛ-یَوْمَ الْقِیٰمَةِ: تمہارے رشتے اور تمہاری اولاد قیامت کے دن ہرگز تمہیں  نفع نہ دیں  گے۔} یعنی اے ایمان والو!جن رشتے داروں  اور اولاد کی وجہ سے تم کفار سے دوستی اور مُوالات کرتے ہویہ قیامت کے دن ہرگز تمہیں  نفع نہ دیں  گے، اللّٰہ تعالیٰ قیامت کے دن تمہارے اور ان کے درمیان ا س طرح جدائی کردے گا کہ فرمانبردار جنت میں  ہوں  گے اور کافرنافرمان جہنم میں  او ریاد رکھو کہ اللّٰہ تعالیٰ تمہارے کام دیکھ رہا ہے تو وہ تمہیں  تمہارے اعمال کی جزا دے گا۔( خازن، الممتحنۃ، تحت الآیۃ: ۳، ۴ / ۲۵۷، مدارک، الممتحنۃ، تحت الآیۃ: ۳، ص۱۲۳۱-۱۲۳۲، ملتقطاً)

            یاد رہے کہ قیامت کے دن مسلمان کے کافر رشتے دار اور کافر اولاد اس کے کام نہ آئے گی جبکہ مومن رشتے دار اور مومن اولاد اللّٰہ تعالیٰ کے حکم سے ضرور کام آئے گی۔ اللّٰہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے:

’’ اَلْاَخِلَّآءُ یَوْمَىٕذٍۭ بَعْضُهُمْ لِبَعْضٍ عَدُوٌّ اِلَّا الْمُتَّقِیْنَ‘‘(زخرف:۶۷)

ترجمۂ کنزُالعِرفان: اس دن گہرے دوست ایک دوسرے کے دشمن ہوجائیں  گے سوائے پرہیزگاروں  کے۔

            اور ارشاد فرماتا ہے: ’’وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ اتَّبَعَتْهُمْ ذُرِّیَّتُهُمْ بِاِیْمَانٍ اَلْحَقْنَا بِهِمْ ذُرِّیَّتَهُمْ وَ مَاۤ اَلَتْنٰهُمْ مِّنْ عَمَلِهِمْ مِّنْ شَیْءٍ‘‘(طور:۲۱)

ترجمۂ کنزُالعِرفان: اور جو لوگ ایمان لائے اور ان کی (جس) اولاد نے ایمان کے ساتھ ان کی پیروی کی توہم ان کی اولاد کو ان کے ساتھ ملادیں  گے اور اُن (والدین) کے عمل میں  کچھ کمی نہ کریں  گے۔

            خلاصہ یہ کہ ایمان والے ایک دوسرے کے کام آئیں  گے جبکہ کافر کسی کے کام نہ آئیں  گے۔

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now