قرآن - 27:85 سورہ النمل ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

85
وَوَقَعَ ٱلۡقَوۡلُ عَلَيۡهِم بِمَا ظَلَمُواْ فَهُمۡ لَا يَنطِقُونَ

Transliteration: (Wa waqa'al qawlu 'alaihim bimaa zalamoo fahum laa yantiqoon)

ترجمہ: کنزالایمان - وَ وَقَعَ الْقَوْلُ عَلَیْهِمْ بِمَا ظَلَمُوْا فَهُمْ لَا یَنْطِقُوْنَ(85) || اور بات پڑچکی ان پر ان کے ظلم کے سبب تو وہ اب کچھ نہیں بولتے۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور ان پر ان کے ظلم کے سبب بات واقع ہوچکی تو وہ اب کچھ نہیں بولتے۔ || اور ان پر ان کے ظلم کے سبب بات واقع ہوچکی تو وہ اب کچھ نہیں بولتے۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ النمل آیت 85 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{وَ وَقَعَ الْقَوْلُ عَلَیْهِمْ: اور ان پر بات واقع ہوچکی۔} یعنی ان کے شرک کے سبب ان پر عذاب ثابت ہو چکا تو وہ اب کچھ نہیں  بولتے کیونکہ اُن کے لئے کوئی حجت اور کوئی گفتگو باقی نہیں  ہے۔ اس آیت کا ایک معنی یہ بھی بیان کیا گیا ہے کہ اللہ تعا لیٰ کی آیتوں  کو جھٹلانے کی وجہ سے اُن پر عذاب اس طرح چھا جائے گا کہ وہ بول نہ سکیں  گے۔( جلالین، النمل، تحت الآیۃ: ۸۵، ص۳۲۴، مدارک، النمل، تحت الآیۃ: ۸۵، ص۸۵۷، ملتقطاً)

            اس آیت سے معلوم ہوا کہ قیامت کے دن کفار پر ایک وقت ایسا آئے گا جب وہ بول نہ سکیں  گے۔

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now