قرآن - 27:86 سورہ النمل ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

86
أَلَمۡ يَرَوۡاْ أَنَّا جَعَلۡنَا ٱلَّيۡلَ لِيَسۡكُنُواْ فِيهِ وَٱلنَّهَارَ مُبۡصِرًاۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَأٓيَٰتٖ لِّقَوۡمٖ يُؤۡمِنُونَ

Transliteration: (Alam yaraw annaa ja'alnal laila li yaskunoo feehi wannahaara mubsiraa; inna fee zaalika la Aayaatil liqaw miny-yu'minoon)

ترجمہ: کنزالایمان - اَلَمْ یَرَوْا اَنَّا جَعَلْنَا الَّیْلَ لِیَسْكُنُوْا فِیْهِ وَ النَّهَارَ مُبْصِرًاؕ-اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیٰتٍ لِّقَوْمٍ یُّؤْمِنُوْنَ(86) || کیا انہوں نے نہ دیکھا کہ ہم نے رات بنائی کہ اس میں آرام کریں اور دن کو بنایا سوجھانے والا بیشک اس میں ضرور نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لیے کہ ایمان رکھتے ہیں ۔ ترجمہ: کنزالعرفان کیا انہوں نے نہ دیکھا کہ ہم نے رات بنائی تاکہ وہ اس میں آرام کریں اور دن کوآنکھیں کھولنے والابنایا بیشک اس میں ان لوگوں کیلئے ضرور نشانیاں ہیں جو ایمان رکھتے ہیں ۔ || کیا انہوں نے نہ دیکھا کہ ہم نے رات بنائی تاکہ وہ اس میں آرام کریں اور دن کوآنکھیں کھولنے والابنایا بیشک اس میں ان لوگوں کیلئے ضرور نشانیاں ہیں جو ایمان رکھتے ہیں ۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ النمل آیت 86 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{اَلَمْ یَرَوْا: کیا انہوں  نے نہ دیکھا۔} اس آیت میں  مرنے کے بعد دوبارہ اٹھائے جانے پر دلیل ہے، کیونکہ جو دن کی روشنی کو رات کی تاریکی سے اور رات کی تاریکی کو دن کی روشنی سے بدلنے پر قادر ہے وہ مردے کو زندہ کرنے پر بھی قادر ہے۔ نیز لَیل و نَہار کے اِنقلاب سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ اس میں  لوگوں  کی دُنْیَوی زندگی کا انتظام ہے ۔تو یہ عَبث نہیں  کیا گیا بلکہ اس زندگانی کے اعمال پر عذاب و ثواب کا تَرَتُّب مُقتَضائے حکمت ہے اور جب دنیا دارُالعمل ہے تو ضروری ہے کہ ایک دارِآخرت بھی ہو تاکہ وہاں  کی زندگانی میں  یہاں  کے اعمال کی جزا ملے۔( خازن، النمل، تحت الآیۃ: ۸۶، ۳ / ۴۲۰، مدارک، النمل، تحت الآیۃ: ۸۶، ص۸۵۷، ملتقطاً)

{اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیٰتٍ لِّقَوْمٍ یُّؤْمِنُوْنَ: اس میں  ان لوگوں  کیلئے ضرور نشانیاں  ہیں  جو ایمان رکھتے ہیں ۔} یعنی رات کو آرام کے لئے اور د ن کو کام کاج کے لئے بنانے میں  ان لوگوں  کیلئے ضرور اللہ تعالیٰ کی قدرت کی نشانیاں  ہیں  جو ایمان رکھتے ہیں ۔ دن اور رات کے بنانے میں  اگرچہ تمام مخلوق کے لئے نشانیاں  ہیں  لیکن یہاں  ایمان والوں  کا بطورِ خاص اس لئے ذکر فرمایا گیاکہ صرف ایمان والے ہی ان نشانیوں  سے فائدہ حاصل کرتے ہیں ۔( روح البیان، النمل، تحت الآیۃ: ۸۶، ۶ / ۳۷۳، جلالین، النمل، تحت الآیۃ: ۸۶، ص۳۲۴، تفسیر کبیر، النمل، تحت الآیۃ: ۸۶، ۸ / ۵۷۳، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now