قرآن - 27:90 سورہ النمل ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

90
وَمَن جَآءَ بِٱلسَّيِّئَةِ فَكُبَّتۡ وُجُوهُهُمۡ فِي ٱلنَّارِ هَلۡ تُجۡزَوۡنَ إِلَّا مَا كُنتُمۡ تَعۡمَلُونَ

Transliteration: (Wa man jaaa'a bissai yi'ati fakubbat wujoohuhum fin Naari hal tujzawna illaa maa kuntum ta'maloon)

ترجمہ: کنزالایمان - مَنْ جَآءَ بِالْحَسَنَةِ فَلَهٗ خَیْرٌ مِّنْهَاۚ-وَ هُمْ مِّنْ فَزَعٍ یَّوْمَىٕذٍ اٰمِنُوْنَ(89)وَ مَنْ جَآءَ بِالسَّیِّئَةِ فَكُبَّتْ وُجُوْهُهُمْ فِی النَّارِؕ-هَلْ تُجْزَوْنَ اِلَّا مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ(90) || جو نیکی لائے اس کے لیے اس سے بہتر صلہ ہے ۱ور ان کو اس دن کی گھبراہٹ سے امان ہے۔ اور جو بدی لائے تو ان کے منہ اوندھائے گئے آ گ میں تمہیں کیا بدلہ ملے گا مگر اسی کا جو کرتے تھے۔ ترجمہ: کنزالعرفان جو نیکی لائے اس کے لیے اس سے بہتر صلہ ہے اور وہ اس دن کی گھبراہٹ سے امن و چین میں ہوں گے۔ اور جو برائی لائے گاتو ان کے چہرے آگ میں الٹے کردیے جائیں گے۔ (اے لوگو!) تمہیں تمہارے اعمال ہی کا بدلہ دیا جائے گا۔ || جو نیکی لائے اس کے لیے اس سے بہتر صلہ ہے اور وہ اس دن کی گھبراہٹ سے امن و چین میں ہوں گے۔ اور جو برائی لائے گاتو ان کے چہرے آگ میں الٹے کردیے جائیں گے۔ (اے لوگو!) تمہیں تمہارے اعمال ہی کا بدلہ دیا جائے گا۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ النمل آیت 90 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{مَنْ جَآءَ بِالْحَسَنَةِ: جو نیکی لائے۔} نیکی سے مراد کلمۂ تَوحید کی شہادت ہے۔ بعض مفسرین نے فرمایا کہ اس سے مراد عمل میں  اخلاص ہے اور بعض نے کہا کہ اس سے مراد ہر وہ نیکی ہے جو اللہ تعالیٰ کے لئے ہو۔آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ جو نیکی لائے اس کے لیے اس سے بہتر صلہ یعنی جنت اور ثواب ہے اور وہ نیک لوگ قیامت کے دن کی اس گھبراہٹ سے امن و چین میں  ہوں  گے جو عذاب کے خوف کی وجہ سے ہوگی۔یاد رہے کہ یہاں  جس گھبراہٹ کا ذکر ہے وہ اس گھبراہٹ کے علاوہ ہے جس کا اوپر کی آیت میں  ذکر ہوا ہے۔( خازن، النمل، تحت الآیۃ: ۸۹، ۳ / ۴۲۲، مدارک، النمل، تحت الآیۃ: ۸۹، ص۸۵۸، ملتقطاً)

{وَ مَنْ جَآءَ بِالسَّیِّئَةِ: اور جو برائی لائے گا۔} یہاں برائی سے مراد شرک ہے ۔آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ جو شرک لائیں گے وہ اوندھے منہ آگ میں  ڈالے جائیں گے اور جہنم کے خازن اُن سے کہیں  گے’’تمہیں  تمہارے شرک اور گناہوں  ہی کا بدلہ دیا جائے گا۔(خازن، النمل، تحت الآیۃ: ۹۰، ۳ /۴۲۲)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now