قرآن - 26:105 سورہ الشعراء ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

105
كَذَّبَتۡ قَوۡمُ نُوحٍ ٱلۡمُرۡسَلِينَ

Transliteration: (Kazzabat qawmu Noohinil Mursaleen)

ترجمہ: کنزالایمان - كَذَّبَتْ قَوْمُ نُوْحِ ﹰالْمُرْسَلِیْنَ(105) || نوح کی قوم نے پیغمبروں کو جھٹلایا۔ ترجمہ: کنزالعرفان نوح کی قوم نے رسولوں کو جھٹلایا۔ || نوح کی قوم نے رسولوں کو جھٹلایا۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الشعراء آیت 105 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{كَذَّبَتْ قَوْمُ نُوْحِ ﹰالْمُرْسَلِیْنَ: نوح کی قوم نے رسولوں  کو جھٹلایا۔} سیّد العالَمین صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی تسلی کے لئے حضرت موسیٰ اور حضرت ابراہیم عَلَیْہِمَا الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کا واقعہ بیان کرنے کے بعد یہاں  سے حضرت نوح عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کا واقعہ بیان کیا جا رہا ہے۔ چنانچہ اس آیت میں  فرمایاگیا کہ حضرت نوح عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی قوم نے رسولوں  کو جھٹلایا۔اس کی وجہ یہ ہے کہ تمام رسولوں  عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کا دین ایک ہے اور ہر ایک نبی لوگوں  کو تمام انبیاء ِکرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام پر ایمان لانے کی دعوت دیتے ہیں  ا س لئے حضرت نوح عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو جھٹلانا تمام پیغمبروں  عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو جھٹلانا ہے۔( تفسیرکبیر، الشعراء، تحت الآیۃ: ۱۰۵، ۸ / ۵۲۰، خازن، الشعراء، تحت الآیۃ: ۱۰۵، ۳ / ۳۹۱، ملتقطاً)

            نوٹ:یہ واقعہ سورۂ اَعراف آیت نمبر59تا64،سورۂ یونس آیت نمبر71تا73،سورہ ٔہود آیت نمبر25تا 49، سورۃُ الانبیاء آیت نمبر76تا 77اورسورہ ٔمؤمنون آیت نمبر23تا30میں  بیان ہو چکا ہے۔

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now