قرآن - 64:10 سورہ التغابن ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

10
وَٱلَّذِينَ كَفَرُواْ وَكَذَّبُواْ بِـَٔايَٰتِنَآ أُوْلَـٰٓئِكَ أَصۡحَٰبُ ٱلنَّارِ خَٰلِدِينَ فِيهَاۖ وَبِئۡسَ ٱلۡمَصِيرُ

Transliteration: (Wallazeena kafaroo wa kazzaboo bi aayaaatinaaa ulaaa'ika ashaabun naari khaalideena feehaa wa bi'sal maseer)

ترجمہ: کنزالایمان - وَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا وَ كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَاۤ اُولٰٓىٕكَ اَصْحٰبُ النَّارِ خٰلِدِیْنَ فِیْهَاؕ-وَ بِئْسَ الْمَصِیْرُ(10) || اور جنہوں نے کفر کیا اور ہماری آیتیں جھٹلائیں وہ آگ والے ہیں ہمیشہ اس میں رہیں اور کیا ہی بُرا انجام۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور جنہوں نے کفر کیا اور ہماری آیتوں کو جھٹلایا، وہ لوگ آگ والے ہیں ، ہمیشہ اس میں رہیں گے اوروہ کیا ہی بُرا ٹھکانہ ہے۔ || اور جنہوں نے کفر کیا اور ہماری آیتوں کو جھٹلایا، وہ لوگ آگ والے ہیں ، ہمیشہ اس میں رہیں گے اوروہ کیا ہی بُرا ٹھکانہ ہے۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ التغابن آیت 10 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{وَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا وَ كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَا: اور جنہوں  نے کفر کیا اور ہماری آیتوں  کو جھٹلایا۔} یعنی وہ لوگ جنہوں  نے اللّٰہ تعالیٰ کی وحدانیّت اور قدرت کا انکار کر کے کفر کیا اور ہماری ان آیتوں  کو جھٹلایاجو مرنے کے بعد دوبارہ زندہ کئے جانے پر دلالت کرتی ہیں ،وہ آگ والے ہیں  ،ہمیشہ اس میں  رہیں  گے اوریہ ان کا کیا ہی برا انجام ہے۔( تفسیر کبیر، التغابن، تحت الآیۃ: ۱۰، ۱۰ / ۵۵۴)

            اس آیت سے معلوم ہوا کہ دوزخ میں  ہمیشہ رہنا اور سخت عذاب ہونا صرف کفار کے لئے ہے۔ گنہگار مومن خواہ کیساہی گنہگار ہو، اِنْ شَآئَ اللّٰہ دوزخ میں  ہمیشہ نہ رہے گااور اللّٰہ تعالیٰ اسے رسوانہ کرے گا۔

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now