{هُوَ الْحَیُّ: وہی زندہ ہے۔} یعنی اللہ تعالیٰ کی شان یہ ہے کہ
وہی ذاتی طور پر زندہ ہے جبکہ اسے موت آ نا اور اس کا فنا ہو
جانا محال ہے اور ذات ،صفات اور اَفعال میں چونکہ ا س کا کوئی مقابل
نہیں اِ س لئے اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود
ہی نہیں ،لہٰذا اے لوگو!تم اخلاص کے ساتھ صرف اسی کی عبادت کرو اور
یوں کہو کہ تمام تعریفیں اس اللہ تعالیٰ کے لئے ہیں جو سارے جہاں کا رب ہے۔( تفسیرکبیر،
المؤمن، تحت الآیۃ: ۶۵، ۹ / ۵۳۰، روح البیان، المؤمن، تحت
الآیۃ: ۶۵، ۸ / ۲۰۶، ملتقطاً)
For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.
صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ غافر آیت 65 تفسیر