قرآن - 19:34 سورہ مريم ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

34
ذَٰلِكَ عِيسَى ٱبۡنُ مَرۡيَمَۖ قَوۡلَ ٱلۡحَقِّ ٱلَّذِي فِيهِ يَمۡتَرُونَ

ترجمہ: کنزالایمان - ذٰلِكَ عِیْسَى ابْنُ مَرْیَمَۚ-قَوْلَ الْحَقِّ الَّذِیْ فِیْهِ یَمْتَرُوْنَ(34) || یہ ہے عیسیٰ مریم کا بیٹا سچی بات جس میں شک کرتے ہیں ۔ ترجمہ: کنزالعرفان یہ ہے عیسیٰ مریم کا بیٹا۔ سچی بات جس میں یہ شک کررہے ہیں ۔ || یہ ہے عیسیٰ مریم کا بیٹا۔ سچی بات جس میں یہ شک کررہے ہیں ۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ مريم آیت 34 تفسیر


صراط الجنان — Siratul Jinan

{ذٰلِكَ عِیْسَى ابْنُ مَرْیَمَ:یہ عیسیٰ مریم کا بیٹاہے۔} گزشتہ آیات میں  حضر ت عیسیٰ عَلَیْہِ  الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی ولادت کا قصہ تفصیل سے بیان کیا گیا تاکہ آپ عَلَیْہِ  الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی ولادت کی اصل حقیقت واضح ہو، اب اس آیت ِمبارکہ سے حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ  الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے متعلق جویہودی اورعیسائی عقیدہ رکھتے ہیں  اس کی وضاحت شروع کی گئی تاکہ اس بارے میں  بھی اصل حقیقت واضح ہوکہ حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ  الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے متعلق ان کے عقیدے کیا ہیں ۔ یہودی تو مَعَاذَ اللہ عَزَّوَجَلَّ حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ  الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کوجادوگر، ولدُ الزِّنا کہتے تھے اور عیسائی حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ  الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو خدا کا بیٹا کہتے ہیں  ، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ  الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام حضرت مریم رَضِیَ  اللہ  تَعَالٰی  عَنْہا کے بیٹے ہیں  اور اللہ عَزَّوَجَلَّ کے برگزیدہ نبی اور بندے ہیں  جیساکہ گزشتہ آیات میں  بیان کیا گیا کہ آپ عَلَیْہِ  الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے پیدا ہوتے ہی فرمایا ’’اِنِّیْ عَبْدُاللّٰہِ‘‘میں   اللہ کابندہ ہوں ، اوریوں  آپ عَلَیْہِ  الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے تمام باطل نظریات کارد کردیا۔

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now