قرآن - 50:17 سورہ ق ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

17
إِذۡ يَتَلَقَّى ٱلۡمُتَلَقِّيَانِ عَنِ ٱلۡيَمِينِ وَعَنِ ٱلشِّمَالِ قَعِيدٞ

Transliteration: ('Iz yatalaqqal mutalaqqi yaani 'anil yameeni wa 'anish shimaali qa'eed)

ترجمہ: کنزالایمان - اِذْ یَتَلَقَّى الْمُتَلَقِّیٰنِ عَنِ الْیَمِیْنِ وَ عَنِ الشِّمَالِ قَعِیْدٌ(17) || جب اس سے لیتے ہیں دو لینے والے ایک داہنے بیٹھا اور ایک بائیں ۔ ترجمہ: کنزالعرفان جب اس سے لینے والے دو فرشتے لیتے ہیں ،ایک دائیں جانب اور دوسرا بائیں جانب بیٹھا ہوا ہے۔ || جب اس سے لینے والے دو فرشتے لیتے ہیں ،ایک دائیں جانب اور دوسرا بائیں جانب بیٹھا ہوا ہے۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ ق آیت 17 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{اِذْ یَتَلَقَّى الْمُتَلَقِّیٰنِ:  جب اس سے لینے والے دو فرشتے لیتے ہیں ۔} یعنی ہم اس وقت بھی انسان کے دل کی رگ سے زیادہ اس کے قریب ہوتے ہیں  جب انسان کا ہر عمل اور ہر بات لکھنے پر مامور دو فرشتے ا س کا ہر قول اور فعل لکھ لیتے ہیں  ،ان میں  سے ایک فرشتہ دائیں  جانب نیکیاں  لکھنے کیلئے اور دوسرا بائیں  جانب برائیاں  لکھنے کیلئے بیٹھا ہوا ہے۔

اس سے معلوم ہو اکہ اللہ تعالیٰ فرشتوں  کے لکھنے سے بھی بے نیاز ہے کیونکہ وہ سب سے زیادہ پوشیدہ چیز کو بھی جاننے والا ہے اور نفس کے وسوسے تک اس سے چھپے نہیں  ہیں  البتہ یاد رہے کہ فرشتوں  کا لکھنا حکمت کے تقاضے کے مطابق ہے کہ قیامت کے دن ہر شخص کے اعمال نامے اس کے ہاتھ میں  دے دیئے جائیں ۔(خازن، ق، تحت الآیۃ: ۱۷، ۴ / ۱۷۶، مدارک، ق، تحت الآیۃ: ۱۷، ص۱۱۶۱، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now