قرآن - 50:18 سورہ ق ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

18
مَّا يَلۡفِظُ مِن قَوۡلٍ إِلَّا لَدَيۡهِ رَقِيبٌ عَتِيدٞ

Transliteration: (Maa yalfizu min qawlin illaa ladaihi raqeebun 'ateed)

ترجمہ: کنزالایمان - مَا یَلْفِظُ مِنْ قَوْلٍ اِلَّا لَدَیْهِ رَقِیْبٌ عَتِیْدٌ(18) || کوئی بات وہ زبان سے نہیں نکالتا کہ اس کے پاس ایک محافظ تیار نہ بیٹھا ہو۔ ترجمہ: کنزالعرفان وہ زبان سے کوئی بات نہیں نکالتامگر یہ کہ ایک محافظ فرشتہ اس کے پاس تیار بیٹھاہوتا ہے۔ || وہ زبان سے کوئی بات نہیں نکالتامگر یہ کہ ایک محافظ فرشتہ اس کے پاس تیار بیٹھاہوتا ہے۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ ق آیت 18 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{مَا یَلْفِظُ مِنْ قَوْلٍ: جو بات وہ زبان سے نکالتا ہے۔} یعنی بندہ جو بات زبان سے نکالتا ہے اسے لکھنے کیلئے ایک محافظ فرشتہ اس کے پاس تیار ہوتا ہے خواہ وہ بندہ کہیں  بھی ہو۔

اعمال لکھنے والے فرشتوں  سے متعلق3اَہم باتیں :

            یہاں  اعمال لکھنے والے فرشتوں  سے متعلق تین باتیں  ملاحظہ ہوں ،

(1)… قضائے حاجت اور جماع کے وقت فرشتے آدمی کے پاس سے ہٹ جاتے ہیں  ۔

(2)… ان دونوں  حالتوں میں  آدمی کو بات کرنا جائز نہیں  تاکہ اسے لکھنے کے لئے فرشتوں  کو اس حالت میں  اس سے قریب ہونے کی تکلیف نہ ہو۔

(3)… یہ فرشتے آدمی کی ہر بات حتّٰی کہ بیماری کی حالت میں  کراہنا تک لکھتے ہیں اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ صرف وہی چیزیں  لکھتے ہیں  جن میں  اجرو ثواب یا گرفت و عذاب ہو۔

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now