قرآن - 21:4 سورہ الأنبياء ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

4
قَالَ رَبِّي يَعۡلَمُ ٱلۡقَوۡلَ فِي ٱلسَّمَآءِ وَٱلۡأَرۡضِۖ وَهُوَ ٱلسَّمِيعُ ٱلۡعَلِيمُ

Transliteration: (Qaala Rabbee ya'lamul qawla fis samaaa'i wal ardi wa Huwas Samee'ul 'Aleem)

ترجمہ: کنزالایمان - قٰلَ رَبِّیْ یَعْلَمُ الْقَوْلَ فِی السَّمَآءِ وَ الْاَرْضِ٘-وَ هُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ(4) || نبی نے فرمایا میرا رب جانتا ہے آسمان اور زمین میں ہر بات کو اور وہی ہے سنتا جانتا۔ ترجمہ: کنزالعرفان نبی نے فرمایا: میرا رب آسمان اور زمین میں ہر بات کوجانتا ہے اور وہی سننے والا جاننے والا ہے۔ || نبی نے فرمایا: میرا رب آسمان اور زمین میں ہر بات کوجانتا ہے اور وہی سننے والا جاننے والا ہے۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الأنبياء آیت 4 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{قٰلَ:نبی نے فرمایا۔} جب حضورِ اقدس صَلَّی  اللہ  تَعَالٰی  عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی طرف کفار کے اقوال اور احوال کی وحی کی گئی تو اس کے بعد آپ صَلَّی  اللہ  تَعَالٰی  عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا ’’کفار کی خفیہ باتوں  کو جاننا تو کچھ بھی نہیں  ، میرے رب عَزَّوَجَلَّ کی شان تو یہ ہے کہ وہ آسمانوں  اور زمین میں  ہونے والی ہر بات کوجانتا ہے خواہ وہ پوشیدہ طور پر کہی گئی ہو یا اعلانیہ کہی گئی ہو اوراس سے کوئی چیز چھپ نہیں  سکتی خواہ وہ کتنے ہی پردے اور راز میں  رکھی گئی ہو اور وہی سننے والا جاننے والا ہے، تو وہی کفار کے اَقوال اور اَفعال کی انہیں  سزا دے گا۔( روح البیان، الانبیاء، تحت الآیۃ: ۴، ۵ / ۴۵۳)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now